Share this link via
Personality Websites!
474810
9294
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: تم فرماؤ: اللہ کے فضل اور اس کی رحمت پر ہی خوشی منانی چاہیے، یہ اس سے بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! ہماری خوش بختی ہے کہ ایک مرتبہ پِھر ماہِ نُور، ماہِ میلادِ مصطفےٰ یعنی ربیعُ الاول شریف تشریف لا رہا ہے۔
پُرنُور ہے زمانہ صبحِ شبِ وِلادت پردہ اُٹھا ہے کس کا صبحِ شبِ وِلادت
دِل جگمگا رہے ہیں قسمت چمک اُٹھی ہے پھیلا نیا اُجالا صبحِ شبِ وِلادت
پیارے ربیع الاول تیری جھلک کے صدقے چمکا دیا نصیبا صبحِ شب ِ وِلادت([1])
پیارے اسلامی بھائیو! مِیْلاد شریف منانا*آمدِ مصطفےٰ کے مہینے میں خوشیاں منانا *گھر * گلیاں*محلے سجانا *میلاد شریف کی محفلیں سجانا *اس خوشی میں لنگر بنانا *کھانے تقسیم کرنا وغیرہ بہت ہی سعادت کی بات ہے بلکہ یہ وہ نیک کام ہے جس میں دِین و دُنیا کی سعادتیں جمع کر دی گئی ہیں۔
آمنہ کے گھر مُحَمَّد کی وِلادت ہو گئی خوب جھومو اَہلِ ایماں عیدِ میلادُ النبی
خوب جھومو اے گنہگاروتمہاری عید ہے ہو گیا بخشش کاساماں عیدِ میلادُ النبی
غم کے مارو! بےسہارو! بس تمہاری عید ہے ہو گیا راحت کا ساماں عیدِ میلادُ النبی
غم نصیبو! اب غموں کا دُور اندھیرا ہو گیا تم مناؤ خوب خوشیاں عیدِ میلادُ النبی([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami