Share this link via
Personality Websites!
474827
9294
اَصْل میں جنّت کے باغوں میں جانے کا ارادہ کرتا ہے، کیونکہ محفلِ میلاد صِرْف و صِرْف محبّتِ رسول کی وجہ سے ہی سجائی جاتی ہے اور رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالی شان ہے: مَنْ اَحَبَّنِی کَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّۃِ جو مجھ سے محبت کرے، وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
اے عاشقانِ رسول! ہمارے آقا و مولا، مکی مدنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّمکا میلادِ پاک ہے، ہر گھر سجائیے! گلیاں بھی سجائیے! خُوب دھومیں مچائیے! الحمد للہ! عموماً عاشقانِ رسول کی تقریباً ہر مسجد میں محفلِ میلاد سجتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ کوشش(Effort) کیجیے کہ کوئی امیر (Rich) ہو یا غریب (Poor) ہر عاشِقِ رسول اپنے گھر میں بھی محفلِ میلاد کا اہتمام کرے۔ جن کو اللہ پاک نے استطاعت دی ہے، وہ چاہے بڑے پیمانے پر محفلِ پاک کا اہتمام کریں اور جو غریب ہیں، وہ بھی اپنی استطاعت کے مطابق گھر میں محفلِ پاک کا اہتمام کریں، چاہے مختصر سا پروگرام کر لیں مگر محفلِ میلاد لازمی سجائیں۔ کوئی مشکل نہیں ہے، اپنے گھر میں جہاں سہولت ہو پردے کے اہتمام کے ساتھ جگہ مختص کیجیے! گلی محلے کے زیادہ نہیں تو 8، 10 اسلامی بھائیوں کو دعوت دے لیجیے! مختصر تلاوت، نعت شریف کے ساتھ مختصر بیان ہو، یہ ترکیب نہ بَن پائے تو شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائل مثلا؛ *صُبحِ بہاراں *سیاہ فام غلام *بھیانک اُونٹ *بڈھا پجاری *نور والا چہرہ *نُور کا کھلونا *عاشقِ میلادبادشاہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے مفت
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami