Share this link via
Personality Websites!
474825
9294
بہر حال! پیارے اسلامی بھائیو! میلاد منائیے! خُوب منائیے! جوش و خروش کے ساتھ منائیے! جذبوں کے ساتھ منائیے! جھوم جھوم کر ذِکْرِ مصطفےٰ کرتے چلے جائیے!
شیخ عبد الحق مُحَدِّث دہلوی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: سرکارِ مدینہ، راحتِ قلب و سینہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّمکی وِلادت کی رات خوشی منانے والوں کی جزا یہ ہے کہ اللہ پاک انہیں اپنے فضل و کرم سے جَنّاتُ النَّعِیْم میں داخِل فرمائے گا*مسلمان ہمیشہ سے محفلِ میلاد سجاتے، وِلادت کی خوشی میں دعوتیں دیتے، کھانے پکواتے اور خوب صدقہ و خیرات کرتے آئے ہیں*وِلادتِ مصطفےٰ کے موقع پر خوب خوشی کا اِظْہار کیا جاتا ہے*راہِ خُدا میں دِل کھول کر خرچ کیا جاتا ہے*آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّمکی وِلادتِ باسعادت کے ذِکْر کا اہتمام کیا جاتا ہے*مکانوں کو سجایا جاتا ہے*ان تمام اچھے کاموں کی برکت سے مسلمانوں پر اللہ پاک کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔([1])
عُلمائے کرام فرماتے ہیں: میلاد منانا تعظیمِ مصطفےٰ کی ایک صُورت ہے *میلاد منا کر مسلمان اللہ پاک کی ایک بڑی نعمت (یعنی سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّم صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی آمد) کا ذِکْر کرتے *اور ا س نعمت کا شکر بجا لاتے ہیں *میلاد کے ذریعے سے وَعْظ و نصیحت کی جاتی ہے *میلاد کی برکت سے دِل میں عظمتِ رسول بڑھتی ہے *میلاد کی برکت سے عشقِ رسول میں اِضافہ ہوتا ہے *اور عشقِ رسول کی برکت سے ایمان مَضْبُوط ہوتا ہے گویا میلاد منانا ایمان کی مضبوطی کا ذریعہ ہے *ذِکْرِ مصطفےٰ کی محفل پر رحمت کے فرشتے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami