Share this link via
Personality Websites!
474824
9294
سلطان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی زیارت نہ کی ہوتی تو فرماتے: کیا مَیں آپ کو رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے اَوْصَاف و کمالات بیان نہ کروں...؟ پھر آپ رسولِ رحمت، شفیعِ اُمّت صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کا پُورا حلیہ مبارک بیان فرما دیتے۔ ([1])
ہر آنکھ دیکھتی ہے تیرے ہی رُخ کا جلوہ ہر کان سُن رہا ہے پیارے کلام تیرا([2])
ذِکْرِ کمالاتِ مصطفےٰ کے چند فائدے
سُبْحٰنَ اللہ!سُبْحٰنَ اللہ!کیا شان ہے صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کی...!! کسی کو نماز سکھانا، وُضُو کا طریقہ سکھانا،روزے اور زکوٰۃ وغیرہ کے مسائل بتانا،ان سب کی اپنی جگہ بہت اہمیت (Importance)ہے، صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم لوگوں کو یہ چیزیں بھی سکھایا کرتے تھے مگر اَوَّل نمبر پر صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے اَوْصاف و کمالات بتایا کرتے تھے اس لیے کہ کمالاتِ مصطفےٰ بیان کرنے، سننے سے دِل میں محبّت بڑھتی ہے، پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے ساتھ دِلی رشتہ مَضْبُوط ہوتا ہے اور یہ رشتہ جتنا زیادہ مَضْبُوط ہو، اتنا ہی ایمان پختہ ہوتا ہے اور ایمان جتنا پختہ ہو، اتنا ہی نیکیوں میں دِل لگتا ہے اور آدمی جنّت کے رستے پر چل پڑتا ہے۔
مُحَمَّد کی محبّت دِینِ حق کی شرطِ اَوَّل ہے اسی میں ہو اگر خامی تو سب کچھ نامکمل ہے
مولانا حَسَن رضا خان صاحِب رحمۃُ اللہ علیہ نے کہا:
نام تیرا، ذِکْر تیرا، تُو تِرا پیارا خیال ناتوانوں بے سہاروں کا سہارا ہو گیا([3])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami