Share this link via
Personality Websites!
474823
9294
پھر زوجہ محترمہ نے عرض کیا: یارسولَ اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ! بِلال جب گھر ہوتے ہیں، اُن کی زبان پر بَس ایک ہی رَٹ ہوتی ہے: قَالَ رَسُوْلُ اللہ، قَالَ رَسُوْلُ اللہ آج رسولُ اللہ نے یہ فرمایا، آج رسولُ اللہ نے وہ فرمایا (صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم )۔
عشق دیکھیے! حضرت بلال رَضِیَ اللہ عنہ جب تک بارگاہِ رسالت میں حاضِر رہتے ہیں، دیدارِ مصطفےٰ کے جام پیتے رہتے ہیں، جب گھر آجاتے ہیں تو اپنے مَحْبُوب آقا، دوجہاں کے داتا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی ہی باتیں کرتے ہیں۔
ان کا ہی ذکر، ان کی مدح، ان کا تذکرہ مجھ خستہ جاں کی یہ ہی متاعِ حیات ہے
خیر! رسول اکرم، نورِ مُجَّسَم صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے یہ بات سُن کر فرمایا: مَا حَدَّثَکِ عَنِّیْ بِلالٌ فَقَدْ صَدَقَ بِلال میری طرف سے جو بھی حدیث بیان کرتا ہے، وہ سچ ہے، بِلالٌ لَا یَکْذِبُ بلال جھوٹ نہیں بولتا۔([1])
دِل ہے وہ دِل جو تِری یاد سے مَعْمُور رہا سر ہے وہ سر جو تِرے قدموں پہ قربان گیا([2])
حضرتِ ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ اور ذِکْرِ مصطفےٰ
مَشْہور صحابئ رسول ہیں: حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ ۔ پیارے آقا، محبوبِ خُدا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی سب سے زیادہ حدیثیں آپ ہی نے روایت کی ہیں۔ حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ کی ایک بہت ہی پیاری، ایمان افروز اور عشق بھری عادَت تھی، چنانچہ طبقاتِ اِبْنِ سَعْد میں ہے: حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ کا مَعْمُوْل (Routine)مبارَک تھا ، آپ جب بھی کسی دیہاتی شخص کو دیکھتے یا کسی ایسے کو ملتے جس نے رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami