Share this link via
Personality Websites!
474822
9294
میرا ذِکْر کرو! تمہارے سارے غم بھی ختم ہو جائیں گے، سارے گُنَاہ بھی مٹ جائیں گے۔
دولت جو چاہو دونوں جہاں کی کر لو وظیفہ نامِ مُحَمَّد
پائیں مرادیں، دونوں جہاں میں جس نے پُکارا نامِ مُحَمَّد
دونوں جہاں میں، دُنیا و دِیں میں ہے اِک وسیلہ نامِ مُحَمَّد([1])
پیارے اسلامی بھائیو! پتا چلا؛ ہر وقت ذِکْرِ مصطفےٰ کرنا چاہیے، یہ تو ربیعُ الاوّل میں ایک خاص ماحول بن جاتا ہے، تو ہم اس مہینے میں خصوصیت کے ساتھ میلاد مناتے ہیں، ورنہ ذِکْرِ مصطفےٰ کے لیے، ذِکْرِ میلادِ مصطفےٰ کے لیے کوئی خاص وقت مقرَّر نہیں ہے، ہر وقت، اٹھتے بیٹھتے، جاگتے، سوتے، چلتے پھرتے، رکھتے اُٹھاتے، ہر وقت ہی ذِکْرِ مصطفےٰ کرتے رہنا چاہیے۔
اِن کا ذِکر رہے ہر دَمْ زبان پر
روایت ہے، ایک روز حضور اکرم، نُورِ مُجَسَّم صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم حضرت بِلالِ حبشی رَضِیَ اللہ عنہ کے گھر تشریف لائے۔
سُبْحٰنَ اللہ! یہ بھی کیسی عِزَّت افزائی ہے، دو جہان کے آقا، فرشتے جن کی بارگاہ میں حاضِری کی خواہش کرتے ہیں، وہ آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم خُود چل کر حضرت بلال رَضِیَ اللہ عنہ کے گھر تشریف لائے۔
اس شان کے ہم نے کیا کسی نے دیکھے نہیں زِیْنہار(اب تک) آقا([2])
پوچھا: بِلال گھر پر ہیں؟ حضرت بلال رَضِیَ اللہ عنہ کی زوجہ محترمہ نے عرض کیا: وہ تو گھر پر نہیں ہیں۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami