Share this link via
Personality Websites!
474821
9294
عرض کیا: اپنے وقت کا نِصْف حصّہ درود کے لیے رکھ لیتا ہوں؟ فرمایا:
مَا شِئْتَ، وَاِنْ زِدْتَ فَهُوَ خَیْرٌ لَّکَ
ترجمہ: جیسے تم چاہو! اگر نِصْف حصّہ سے بڑھا لو تو تمہارے لیے بہتر ہے۔
عرض کیا: 2 تہائی کر لیتا ہوں (یعنی اپنے وقت کے 3حصّے کر کے، 2 حصے درودِ پاک پڑھوں گا، ایک حصَّہ دیگر معاملات)۔ فرمایا:
مَا شِئْتَ، فَاِنْ زِدْتَ فَهُوَ خَیْرٌ لَّکَ
ترجمہ: جیسے تم چاہو! اگر دو تہائی سے بڑھا لو تو تمہارے لیے بہتر ہے۔
عرض کیا:
اَجْعَلُ لَکَ صَلَاتِيْ کُلَّهَا ؟
ترجمہ: یارسول اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! میں اپنا سارا وقت ہی آپ پر درودِ پاک پڑھنے کے لیے خاص کرتا ہوں۔
فرمایا:
اِذًا تُکْفَی هَمَّکَ، وَیُغْفَرُ لَکَ ذَنْبُکَ
ترجمہ: اگر ایسا کر لو تو یہ کام تمہارے سارے غموں کے لیے کافی ہو جائے گا اور تمہارے گُنَاہ بخش دئیے جائیں گے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! کیا شانِ ذِکْرِ مصطفےٰ ہے۔ دیکھیے! بندے کو 2ہی چیزیں درکار ہیں؛ *دُنیا میں پُرسکون زندگی *آخرت میں نجات۔ یہ دونوں چیزیں مِل جائیں تو اور کچھ طلب نہیں رہتی۔ پیارے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّمنے فرمایا دیا: سارا وقت مجھ پر درود پڑھتے ہوئے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami