Share this link via
Personality Websites!
474820
9294
وَمَا مَشَى اَحَدٌ مَمْشًى لَا يَذْكُرُ الله فِيهٖ اِلَاّ کَانَ عَلَيْهِ تِرَةً
ترجمہ: اور جو کسی راہ چلے، اس میں اللہ پاک کا ذِکْر نہ کرے، اس کا وہ چلنا بھی بیکار ہے۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! باتوں کو مِلائیے! نتیجے نکالیے! اللہ پاک فرماتا ہے: ذِکْرِ مصطفےٰ، ذِکْرِ خُدا ہے*پِھر اللہ پاک فرماتا ہے: ذِکْرُ اللہ کی کثرت کرو! نتیجہ کیا ہو گا: ذِکْرِ مصطفےٰ کی کثرت کرو!
ذِکْرِ مصطفےٰ ذِکْرِ خُدا ہے، اور فرمایا: جو اُٹھتے بیٹھتے ذِکْر اللہ نہ کرے، چلتے پھرتے ذِکْرُ اللہ نہ کرے، بستر پر لیٹتے ہوئے ذِکْرُ اللہ نہ کرے، اس کا اُٹھنا بیٹھنا، چلنا پھرنا، بستر پر لیٹنا بیکار ہے۔ دونوں باتوں کا نتیجہ کیا نکلے گا: *جو اُٹھتے بیٹھتے ذِکْرِ مصطفےٰ نہیں کرتا *جو چلتے پھرتے ذِکْرِ مصطفےٰ نہیں کرتا *جو سوتے جاگتے ذِکْرِ مصطفےٰ نہیں کرتا، اس کا اُٹھنا، بیٹھنا، چلنا پِھرنا بیکار رِہ جاتا ہے۔
سارا وقت ذِکْرِ مصطفےٰ میں گزارو...!!
حضرت اُبَی بن کعب رَضِیَ اللہ عنہ صحابئ رسول ہیں، ایک مرتبہ آپ بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے، عرض کیا: یارسول اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم!
اِنِّی اُکْثِرُ الصَّلَاةَ عَلَیْکَ فَکَمْ ا اَجْعَلُ لَکَ مِنْ صَلَا تِیْ ؟
ترجمہ: میں آپ پر کثرت سے درود پڑھنا چاہتا ہوں، کتنا وقت درود کے لیے رکھوں؟
فرمایا: جتنا تم چاہو...!! عرض کیا: ایک چوتھائی وقت رکھ لوں؟ فرمایا:
مَا شِئْتَ، فَاِنْ زِدْتَ فَهُوَ خَیْرٌ لَّکَ
ترجمہ: جیسے تم چاہو! اگر چوتھائی سے بڑھا لو تو تمہارے لیے بہتر ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami