Share this link via
Personality Websites!
474819
9294
یعنی ہم دوسرے لفظوں میں کہہ سکتے ہیں کہ محفلِ میلاد اَصْل میں ذِکْرُ اللہ کی محفل ہے۔
ذِکْرُ اللہ میں کَثْرت مطلوب ہے
اور آپ کو مَعْلُوْم ہے؛ ذِکْرُ اللہ میں کَثْرت مَطْلوب ہے۔ یعنی ایک بندہ اگر 2 گھنٹے ذِکْر کرتا ہے نا؛ تو اسے یہ نہیں کہا جائے گا کہ تم ذِکْرُ اللہ کا وقت کم کر دو بلکہ کہا جائے گا: 2 گھنٹے کیوں کرتے ہو، 4 گھنٹے ذِکْر کیا کرو! کوئی بندہ اگر ایک مہینا ذِکْر کرتا ہے تو اسے کہا جائے گا کہ بھئی! ایک مہینا کیوں؟ 12 مہینے ذِکْر کیا کرو! یعنی ذِکْرُ اللہ میں کمی نہیں، کثرت مَطْلوب ہے۔ اللہ پاک فرماتا ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوا اللّٰهَ ذِكْرًا كَثِیْرًاۙ(۴۱) (پارہ:22،سورۂ اَحْزَاب:41)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اے ایمان والو! اللہ کو بہت زیادہ یاد کرو۔
ذِکْرُ اللہ سے خالی گھڑیاں بيكار ہیں
حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے، رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّمنے فرمایا:
مَنْ قَعَدَ مَقْعَدًا لَمْ يَذْكُرِ الله فِيهٖ كَانَتْ عَلَيْهٖ مِنَ الله تِرَةٌ
ترجمہ: جو کسی جگہ بیٹھے اور اپنی اس مجلس میں ذِکْرُ اللہ نہ کرے، اس کا وہ بیٹھنا بیکار ہے۔
وَمَنِ اضْطَجَعَ مَضْجَعًا لَا يَذْكُرُ الله فِيهٖ كَانَتْ عَلَيْهٖ مِنَ الله تِرَةٌ
ترجمہ: جو بستر پر لیٹے اور اللہ پاک کا ذِکْر نہ کرے، اس کا وہ لیٹنا بیکار ہے۔([1])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami