Share this link via
Personality Websites!
سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہیں، آپ کی آمد سے پہلے جو اشارات دئیے جا رہے ہیں، وہ یہی ہیں کہ یہ آنے والے ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دُنیا میں نیا اُجالا پھیلانے کے لیے تشریف لا رہے ہیں۔
ایک روایت تو آپ نے کئی بار سُنی ہی ہو گی: حضرت اِبْنِ عباس رَضِیَ اللہ عنہما سے رِوَایت ہے، پیارے آقا کی پیاری اَمِّی جان حضرت آمنہ رَضِیَ اللہ عنہا نے فرمایا: وِلادت کے وَقْت مجھ سے نور نکلا جس سے زمین کے مشرِق ومغرِب روشن ہو گئے۔([1]) ایک رِوَایت میں ہے: میں نے اس نور سے شام کے محلّات دیکھ لیے ۔([2])
مسلمانو! صبحِ بہاراں مبارک وہ برساتے انوار سرکار آئے
مبارک تجھے آمِنہ ہو مبارک تِرے گھر شہنشاہِ ابرار آئے
جہاں میں وہ سکہ بٹھانے کو دیں کا مٹانے وہ باطِل کے آثار آئے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! نو رِ مصطفےٰ کی کمال شان دیکھیے...!! میں ایک مثال سے بات سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں، فرض کیجیے! اگر ہم اپنے کمرے کے اندر 50 ہزار بڑی بڑی لائٹیں لگا دیں، اتنی روشنی ہونے کے بعد بھی کیا ہمیں دِیوار کے پار نظر آئے گا...؟ نہیں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami