Share this link via
Personality Websites!
کی کیسی نِرالی شان ہے، اب وِلادتِ مصطفےٰ کے چرچے کرنے کی ہمیں سَعَادت مِل رہی ہے، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی وِلادتِ پاک سے ہزاروں سال پہلے عالَمِ اِنسانی کی سب سے عظیم ہستیاں یعنی انبیائے کرام علیہم السَّلام دُنیا بھر میں آمدِ مصطفےٰ کے چرچے فرما رہے تھے۔ آپ شان دیکھیے! بُخْت نَصّر جیسا ظالِم بادشاہ، ہے بھی غیر مُسْلِم، اللہ پاک کے نبی، حضرت دانیال علیہ السَّلام اُس کے دربار میں کھڑے ہو کر گویا میلادِ پاک کی محفل سجائے ہوئے تھے اور صدیوں پہلے محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی وِلادتِ پاک کی دُھومیں مچا رہے تھے۔
رُسُل اِنہیں کا تو مُژدَہ سُنانے آئے ہیں اِنہیں کے آنے کی خوشیاں منانے آئے ہیں ([1])
یہ کس شہنشہِ والا کی آمد آمد ہے یہ کون سے شہِ بالا کی آمد آمد ہے([2])
بولو! مرحبا...!! بولو! مرحبا...!!
اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے کتنی پیاری بات کہی:
عرش پہ تازہ چھیڑ چھاڑ، فرش میں طُرْفہ دُھوم دھام کان جدھر لگائیے! تیری ہی داستان ہے([3])
مَفْہُوم :یا رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! عرشِ بریں ہو یا فرشِ زمیں، جس طرف بھی تَوَجُّہ کریں آپ ہی کا چرچا ہو رہا ہے۔آسمان کے فرشتے ہوں یا زمین کی مخلوقات سب آپ کے محاسن و خوبیاں بیان کر رہے ہیں ۔
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے آقا و مولیٰ، رسولِ خُدا، اَحْمَدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami