Share this link via
Personality Websites!
بادشاہ نے جب خواب سُنا تو حیرت سے کھڑا ہو گیا، اُس کی آنکھیں تعجب سے پھٹی جا رہی تھیں، بولا: آپ نے خواب تو بالکل دُرست بتایا ہے۔ اب اِس کی تعبیر بھی بتائیے!
فرمایا:اِس بڑے مُجَسَّمَے سے مُراد بُرے مذہب، کفر، شرک اور ظالِم حکومتیں ہیں، چونکہ یہ بہت بڑا تھا، اِس کا مطلب یہ ہے کہ دُنیا میں ابھی ایک عرصے تک کفر و شرک اور ظالِم حکمران آتے رہیں گے۔ وہ جو پتھر آسمان سے گِرا، یہ اِس طرف اشارہ ہے کہ عنقریب اللہ پاک عرب کی سرزمین پر ایک نبی علیہ السَّلام کو بھیجے گا*اُن کے آنے سے کفر کے اندھیرے چھٹ جائیں گے*ظُلْم کی رات ختم ہو جائے گی*باطِل مٹ جائے گا*حق کا بول بالا ہو گا*وہ اَن پڑھوں کو عِلْم دیں گے*کمزوروں کو قُوّت بخشیں گے اور *کم تَروں کو عزّت کی معراج پر پہنچا دیں گے۔ ([1])
پُرنُور ہے زمانہ صبح شبِ وِلادت پردہ اُٹھا ہے کس کا صبح شبِ وِلادت
دِل جگمگا رہے ہیں قسمت چمک اُٹھی ہے پھیلا نیا اُجالا صبح شبِ وِلادت
خطبہ ہوا زمیں پر، سکّہ پڑا فلک پر پایا جہاں نے آقا، صبحِ شبِ وِلادت
عالَم کے دفتروں میں ترمیم ہو رہی ہے بدلا ہے رنگِ دُنیا صبحِ شبِ وِلادت
ظلمت کے سب رجسٹر حرفِ غلط ہوئے ہیں کاٹا گیا سیاہا صبحِ شبِ وِلادت
پیارے ربیع الاول تیری جھلک کے صدقے چمکا دیا نصیبا صبحِ شبِ وِلادت([2])
کان جدھر لگائیے! تیری ہی داستان ہے
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ للہ! ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami