Share this link via
Personality Websites!
غمی کی تقریبات میں اپنے یہاں مکتبۃُ المدینہ سے ترکیب بنا کر بستہ ( Stall) لگوایئے اور مہمانوں میں حسب ِ توفیق اسلامی کتابیں اور رسالے مفت تقسیم کیجیے۔
ولادتِ شہِ دیں ہر خوشی کی باعث ہے ہزار عید سے بھاری ہے بارہویں تاریخ
(9):شہروں،قصبوں، دیہاتوں اور چکوں وغیرہ میں ہرUCنگران 12 دن تک روزانہ جُدا جُدا مساجد میں عظیُم الشَّان سُنّتوں بھرے اجتماعات منعقد کرے۔شخصیات کے گھروں، عاشقانِ رسول کی دکانوں،مار کیٹوں،کارخانوں، تعلیمی اداروں وغیرہ میں بھی یہ اجتماعات کیجیے۔
لب پر نعتِ رسولِ اکرم ہاتھوں میں پرچم دیوانہ سرکار کا کتنا پیارا لگتا ہے
(10):11 رَبیعُ الاوّل کی شام کو ورنہ12ویں شب کو اچھی اچھی نیتیں کر کے غسل کیجیے۔ ہوسکے تو اس عیدوں کی عید کی تعظیم کی نیت سے لباس، عمامہ، سربند، ٹوپی،سر پر اوڑھنا چاہیں تو سفید چادر، پردے میں پردہ کرنے کے لیے چادر، مسواک، جیب کا رومال، چپل، تسبیح، عطر کی شیشی، ہاتھ کی گھڑی، قلم،قفلِ مدینہ پیڈوغیرہ اپنے استعمال کی ہر چیز ہو سکے تونئی لیجئے۔ (مجلسِ میلاد شریف اور دیگر مجالسِ خیر کے لیے غسل کرنا مستحب ہے۔([1]))
آئی نئی حکومت سکہ نیا چلے گا عالَم نے رنگ بدلا صبح شبِ وِلادت
(11): 12ویں رات اجتماعِ میلاد میں گزار کربوقتِ صبح صادِق اپنے ہاتھوں میں مدنی پرچم اُٹھائے، دُرُود و سلام پڑھتے ہوئے اشک بار آنکھوں سےصبحِ بہاراں کا استقبال کیجیے۔ بعد نمازِ فجر سلام کرنے کے بعد عید مبارَک کہہ کر ایک دوسرے سے گرم جوشی کے ساتھ ملاقات فرمایئے اور سارا دن عید کی مبارَ ک باد پیش کرتے اور عید ملتے رہئے۔
عیدِ میلادُ النّبی تو عید کی بھی عید ہے بالیقیں ہے عید ِعیداں عیدِ میلادُ النّبی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami