Share this link via
Personality Websites!
حساب بخش دے، جو کسی گاڑی والے کو اس کام کے لیے تیّار کرے اُس کے حق میں بھی یہ دعائیں قبول فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
ضَروری احتِیاط(Precautions): اگرجھنڈے پر نقشِ نَعلِ پاک یا کوئی لکھائی ہو تو اِس بات کا خیال رکھیے کہ نہ وہ لِیرے لِیرے ہو، نہ ہی زمین پر تشریف لائے۔ نیز جُوں ہی ربیعُ الاوّل شریف کا مہینہ تشریف لے جائے فوراً اُتار لیجیے۔ اگراحتِیاط نہیں کر پاتے اور بے ادَبی ہوجاتی ہے تو بِغیر نقش وتحریر کے سادَہ مدنی پرچم لہرائیے۔
(سگ ِمدینہ عُفِیَ عَنْہُ بھی حتَّی الامکان اپنے مکانِ بے نشان بنام بیتُ الفنا پر سادہ جھنڈے لگوا تا ہے، صبح بہاراں، صفحہ:27)
نبی کا جھنڈا لے کر نکلو دنیا پر چھا جاؤ نبی کا جھنڈا اَمْن کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
(6):اپنے گھر پر12جھا لروں (یعنی لڑیوں)یا کم ازکم 12بلبوں سے نیزاپنے محلے میں بھی 12دن تک اور اپنی مسجد پر وہاں کے عرف کے مُطَابِق چراغاں(یعنی لائٹنگ Eng ) کیجیے۔ جہاں مسجد کے چندے سے 12 دن تک چراغاں کا عرف (یعنی معمول) نہ ہو تو اِس کام کے لیےالگ سے چندہ کر کے 12دن تک چراغاں کیا جا سکتا ہے۔ سارے علاقے کو مَدَنی پرچموں اور رنگ برنگے بلبوں سے سجا کر دُلہن بنا دیجیے۔ ممکن ہو تومسجِد، گھر کی چھت اور چوک وغیرہ پر راہ گیروں اورسواریوں کو تکلیف سے بچاتے ہوئے حقوقِ عامہ(Public Rights) تلف کئے بغیر فضا میں معلَّق (یعنی لٹکے ہوئے) 12میٹر کے یاموقع کی مناسبت سے بڑے بڑے پرچم لہرائیے۔ بیچ سڑک پر پرچم مت گاڑیئے کہ اس سے ٹریفک کا نظام مُتأَثِّر ہوتا ہے، پرچم گاڑنے کے لیے فٹ پاتھ (Foot path) بھی مت کھودیئے، خبردار! گلی وغیرہ میں کہیں بھی اِس طرح کی سجاوٹ نہ کیجیےجس سے لوگوں کا راستہ تنگ ہو اور اُن
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami