Share this link via
Personality Websites!
(4):دعوتِ اسلامی کے ذمے داران سمیت تمام اسلامی بھائی نیّت کیجیے کہ ہفتہ وارمدَنی مذاکرے میں شرکت(سوال جواب شروع ہونے سے کم ازکم 1گھنٹہ 12منٹ)اورہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتِماع کے بعد رات نیکیوں میں گزاریں گے، یہ بھی نیّت کیجیے کہ ہر ماہ 3 دن کے،ہر 12 ماہ میں 1 ماہ اور زندگی میں کم از کم ایک بار 12ماہ کےقافلے میں سفر فرمائیں گے۔تمام عاشقانِ رسول بشمول نگران وذِمہ داران ربیعُ الاوَّل شریف میں بارگاہِ رسالت میں ایصالِ ثواب کی نیّت سے کم ازکم 3 دن کے لیے قافلے میں سفر کریں اور روزانہ گھر درس بھی دیں یا سنیں۔
میں مبلِّغ بنوں سُنّتوں کا،خوب چرچا کروں سُنّتوں کا
یا خدا!درس دوں سُنّتوں کا،ہو کرم!بہر خاکِ مدینہ
(5):اپنی مسجد،گھر،دُکان،کارخانے وغیرہ پر 12 ورنہ کم ازکم ایک مَدَنی پرچم ربیع الاوَّل شریف کی چاند رات سے لے کر 12ربیع الاوَّل تک لہرائیے۔ بسوں، ویگنوں، ٹرکوں، ٹرالوں، ٹیکسیوں، رکشوں، ریڑھوں، گھوڑا گاڑیوں وغیرہ پرمَدَنی پرچم باندھ دیجیے۔اپنی سائیکل، اسکوٹر اور کارپر بھی لگائیے۔ہر طرف مَدَنی پرچموں کی بہاریں مسکراتی نظر آئیں گی۔عموماً ٹرکوں کے پیچھے جانداروں کی بڑی بڑی تصویریں اورفضول سے اشعار لکھے ہوتے ہیں۔ہو سکے تو اپنی گاڑیوں پر یہ لکھوایئے: مجھے دعوتِ اسلامی سے پیا ر ہے۔
دعائے عطاّرؔ: یاربِّ مصطَفٰے! جو کوئی اپنی اسکوٹروں پر(صرف آگے کی طرف اور) کاروں، ٹیکسیوں،بسوں،ٹرکوں،ٹرالوں،پانی کے ٹینکوں،ویگنوں،رکشوں،سوزوکیوں وغیرہ پر آگے یا پیچھےیادونوں طرف مجھے دعوتِ اسلامی سے پیار ہے لکھے یا لکھوائے یا اس کا اسٹیکر لگائے یا لگوائے۔اُس کی گاڑی کی ایکسیڈنٹ (Accident)سے حفاظت فرما اور اس کو بے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami