Share this link via
Personality Websites!
بھائیوں کی خدمت میں:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اﷲ وَبَرکاتُہ اَلحمدُ لِلّٰہ رَبِّ العٰلَمِیْنَ عَلٰی کلِّ حَالٍ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ العٰلَمِیْن!جُھوم جایئے! ماہِ ربیع الاوّل آنے والا ہے، اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ جشن ِ ولادت کی دُھوم مچانے کے لیے تیّار ہو جایئے !
تم بھی کرکے اُن کا چرچا اپنے دِل چمکاؤ اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
(1):چاند رات کو ان الفاظ میں 3 بار مساجِد میں اعلان کروائیے: تمام اسلامی بھائیو ں اور اسلامی بہنوں کو مبارَک ہو کہ ربیع الاوَّل شریف کا چاند نظر آگیا ہے۔
ربیعُ الاوَّل اُمیدوں کی دنیا ساتھ لے آیا دعاؤں کی قَبولیت کو ہاتھوں ہاتھ لے آیا
(2):براہِ کرم! رَبِیعُ الاوَّل شریف کی بَرَکت سے آج ہی سے اسلامی بھائی ہمیشہ کے لیے ایک مٹھی داڑھی کی نیّت کریں۔(مرد کا داڑھی منڈانا یا ایک مٹھی سے گھٹاناحرام اور فوراً توبہ کرکے اس گناہ کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ دینا ضروری ہے)
جُھک گیا کعبہ سبھی بُت، منہ کے بل اَوندھے گِرے دَبدبہ آمد کا تھا، اَھْلاً وَّ سَھْلاً مرحبا
(3):سُنّتوں اور نیکیوں پر استقامت پانے(یعنی ہمیشہ عمل ہوتا رہے اِس) کا بہترین فارمولا یہ ہے کہ تمام اسلامی بھائی آج کیا کیا عمل کیا؟ اِس کے مُتَعَلِّق روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال کا رسالہ پُر کرکے ہرانگریزی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے ذمے دار کو جمع کروائیں۔تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے جام بھر بھر کر پینے کو ملیں گے۔
بدلیاں رَحمت کی چھائیں، بُوندیاں رَحمت کی آئیں
اب مُرادیں دل کی پائیں، آمد شاہِ عرب ہے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami