Share this link via
Personality Websites!
منٹ کا بیان کر دیں، اگر امام صاحِب یا کسی عاشِقِ رسول مُبَلِّغ کی ترکیب نہ بھی بَن پائے تو بھی مشکل نہیں، شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ کا رسالہ ہے: صبحِ بہاراں، اسی طرح مکتبۃ المدینہ کے اور کئی رسائل ہیں؛ مثلاً سیاہ فام غلام،بھیانک اُونٹ،بڈھا پجاری،نور والا چہرہ،نور کا کھلونا،عاشقِ میلادبادشاہ ان میں سے کوئی بھی رسالہ یا شانِ مصطفیٰ پر 12 بیانات والی مختصر کتاب حاصِل کیجیے! چاہیں تو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے مفت ڈاؤن لوڈ کر لیجیے! خُود ہی پڑھ کر سُنا دیجیے! بیان ہو جائے گا، آخر میں اپنی استطاعت کے مُطَابِق شیرینی وغیرہ تقسیم کر دیجیے! اگر شیرینی بھی مُیَسَّر نہ ہو تو کوئی بات نہیں، جو مُیَسَّر ہو، وہی سہی، میلاد منانے کے لیے لنگر یا شیرینی وغیرہ ضروری بھی نہیں ہے، اللہ پاک کی بارگاہ میں پیسہ اور اہتمام نہیں بلکہ دِل کا اِخْلاص قبول ہوتا ہے۔ لہٰذا اللہ پاک نے جو توفیق بخشی ہے، شرکائے محفل کی خِدْمت میں پیش کر دیجیے! میلاد کی محفل ہو جائے گی، اس کے صدقے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْمْ! سارا سال گھر میں برکت رہے گی۔
وہ لوگ خُدا شاہِد قسمت کے سکندر ہیں جو سرورِ عالَم کا میلاد مناتے ہیں
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
12دِینی کاموں میں سے ایک دِینی کام:ایک دن راہِ خدا میں
پیارے اسلامی بھائیو! دِل میں اللہ و رسول کی محبّت بڑھانے اور دِین و دُنیا کی بھلائیاں سمیٹنے کے لیے عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سےوابستہ ہو جائیے! 12 دِینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔ 12 دِینی کاموں میں سے ایک دِینی کام:ایک دن راہِ خدا میں بھی ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami