Share this link via
Personality Websites!
عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے قریب ہونا چاہا تو اللہ پاک نے حضرت جبریلِ امین علیہ السَّلام کو بھیجا، آپ نے اسے زور دار ٹھوکر لگائی جس سے یہ (مُلکِ یمن کے شہر)عَدْن میں جا کر گرا۔([1])
ہر مَلَک ہے شادماں، خوش آج ہر اک حور ہے
ہاں! مگر شیطان مع رفقا بڑا رنجور ہے([2])
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ للہ! ہم مسلمان ہیں، عاشقانِ رسول ہیں، ہمیں اپنے آقا و مولیٰ، رسولِ خُدا، اَحْمَدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی دُنیا میں آمد کی خُوشی ہے۔ لہٰذا خوب جوش و خروش کے ساتھ اس خوشی کا اظہار کیجیے! ہر گھر سجائیے! گلیاں بھی سجائیے! خُوب دھومیں مچائیے! اَلحمدُ للہ! عموماً عاشقانِ رسول کی تقریباً ہر مسجد میں محفلِ میلاد سجتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ کوشش کیجیے کہ کوئی امیر ہو یا غریب ہر عاشِقِ رسول اپنے گھر میں بھی محفلِ میلاد کا اہتمام کرے۔ جن کو اللہ پاک نے استطاعت دی ہے، وہ چاہے بڑے پیمانے پر محفلِ پاک کا اہتمام کریں اور جو غریب ہیں، وہ بھی اپنی استطاعت کے مُطَابِق گھر میں محفلِ پاک کا اہتمام کریں، چاہے مختصر سا پروگرام کر لیں مگر محفلِ میلاد لازمی سجائیں۔ کوئی مشکل نہیں ہے، اپنے گھر میں جہاں سہولت ہو پردے کے اہتمام کے ساتھ جگہ مختص کیجیے! گلی محلے کے زیادہ نہیں تو 8، 10 اسلامی بھائیوں کو دعوت دے لیجیے! محلے کی مسجد کے عاشِقِ رسول امام صاحب کی خِدْمت میں عرض کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! وہ ذِکْرِ محبوب کے لیے منع نہیں کریں گے، مختصر تلاوت ہو، 1، 2نعتیں پڑھ لیجیے! امام صاحب 15، 20
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami