Share this link via
Personality Websites!
فَنَحْنُ فِي الضِّيَاءِ وَفِي النُّورِ وَسُبِلِ الرَّشَادِ نَخْتَرِقُ([1])
ہم اسی نور کی روشنی میں ہدایت کے راستوں پر چل رہے ہیں
پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بھی تشریف فرما ہیں، صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم بھی موجود ہیں، اس نُورانی محفل میں حضرت عبّاس رَضِیَ اللہ عنہما نے نُور والے آقا، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا مِیْلاد پڑھا۔ اسی کو تو محفلِ مِیْلاد کہتے ہیں۔ پتا چلا مِیْلاد منانا کوئی نئی بات نہیں بلکہ شروع ہی سے مسلمانوں کا طریقہ کار ہے۔
امام جَلَالُ الدِّیْن سَیُوطی شافعی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: جس گھر، مسجد یا محلّے میں میلاد شریف پڑھا جائے *فرشتے اُس گھر، مسجد اور محلّے کو گھیر لیتے ہیں *اور فرشتوں کے سردار یعنی حضرت جبریل، حضرت میکائیل، حضرت اسرافیل اور حضرت عزرائیل علیہم السَّلام میلاد شریف پڑھنے والوں کے لیے رحمت و رِضوان کی دُعا کرتے ہیں *جس گھر میں میلاد شریف پڑھا جائے *اللہ پاک اُس گھر کو قحط سالی *وبائی امراض *آگ لگنے *ڈوبنے اور ایسی بہت سی آفات سے مَحْفُوْظ رکھتا ہے *اُس گھر کے رہنے والوں کو بُغض و حسد سے *بُری نظر سے *اور چوری وغیرہ کے خطرے سے بچایا جاتا ہے *اور اُس گھر کے اَہْلِ خانہ کا کوئی فرد انتقال کر جائے تو اس پر نَکِیْرَین (یعنی قبر میں سوال پوچھنے والے فرشتوں) کے سوالوں کے جواب آسان کر دئیے جاتے ہیں۔([2])*حضرت خواجہ جنید
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami