Share this link via
Personality Websites!
غُبارِ راہ کو بخشا فروغِ وادئ سینا([1])
وضاحت: دانائے سُبُل: یعنی ہادِی، راستوں کو جاننے والا۔ خَتْمِ رُسُل: یعنی سب سے آخری نبی، مولائے کُل: سب کے آقا، سب کے مولا جنہوں نے غُبارِ راہ کو رَشْکِ طُور (یعنی جس پر کوہِ طور بھی فخر کرے ایسا ) بنا دیا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ للہ! ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دُنیا جگمگانے کے لیے تشریف لائے، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا بانٹا ہوا نُورِ اِیْمان اور نُورِ قرآن ہم گنہگاروں کو نصیب ہوا، لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی آمد کی خُوب خوشیاں منائیں، آمدِ مصطفےٰ کے چرچے کریں *گھر سجائیں *محلے سجائیں *گلیاں سجائیں *دفاتر سجائیں *گاڑیوں پر *بسوں اور موٹرسائیکلوں بلکہ سائیکلوں پر بھی سبز پرچم لہرائیں *گھر گھر محافِل کروائیں *اپنے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی یاد میں غریبوں کو کھانے کھلائیں *درودِ پاک کی محافِل سجائیں *سیرتِ مصطفےٰ پڑھیں اور اسے اپنی زندگی میں نافِذ کرنے کی کوششوں میں لگ جائیں۔
حضرت عباس رَضِیَ اللہ عنہ نے بصورتِ اشعار میلاد پڑھا
یاد رکھیے! مِیْلادِ مصطفےٰ منانا، مِیْلاد کے نام پر خوشی منانا، اِس موقع پر پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ذِکْر کی محافِل سجانا کوئی نئی بات نہیں ہے، اَلحمدُ للہ!
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami