Share this link via
Personality Websites!
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّۃَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
فرمانِ آخری نبی، مکی مدنی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم:
مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً صَلَّى اللهُ عَلَيْهٖ وَمَلَائِكَتُهٗ عَشْرًا فَلْيُكْثِرْ عَبْدٌ اَ وْ لِيُقِلَّ
ترجمہ: جو مجھ پر ایک مرتبہ درود شریف پڑھے، اللہ پاک اور اس کے فرشتے اُس بندے پر 10 مرتبہ درود بھیجتے ہیں، اب بندے کی مرضِی ہے، کم پڑھے یا زیادہ پڑھے ۔ ([1])
یعنی میں اگر ایک مرتبہ کہوں: صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد (اے اللہ پاک مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پر درود بھیج)، اس ایک دو سیکنڈ کے عَمَل کا بدلہ مجھے کیا ملے گا؟ فرمایا: اِس کے بدلے میں اللہ پاک اور اُس کے فرشتے 10 مرتبہ درود بھیجیں گے۔
نوٹ: اللہ پاک کا اپنے بندوں پر درود بھیجنے کا مطلب ہے:رحمت نازل فرمانا اور فرشتوں کے درود بھیجنے کا مطلب ہے : مغفرت کی دُعا کرنا۔ ([2])
کتنا عظیم صِلہ ہے یہ...!! اللہ پاک کی ایک رحمت مل جانا دوجہاں کی بھلائیوں کےلیے کافی ہے، جس پر 10 رحمتیں برس جائیں، پِھر ساتھ ہی فرشتوں کی 10 مرتبہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami