Share this link via
Personality Websites!
474422
9284
بارگاہِ اِلٰہی میں آپ کا بڑا اُونچا مقام ہے، آپ قیصر و کِسْریٰ (روم اور ایران کے بادشاہوں) سے بہت زیادہ عزّت والے ہیں، یَارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! مجھے رونا اس بات پر آیا کہ قیصر و کسریٰ تو دُنیوی نعمتوں میں عیش سے زندگی گزاریں اور آپ اللہ پاک کے رسول ہونے کے باوُجُود ایسی زاہدانہ زِندگی بسر فرماتے ہیں؟ عاشِقِ زار کی تشویش سُن کر سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: عُمر! کیا تم اس پر راضی نہیں کہ اُن کے لئے دُنیا ہے اور ہمارے لئے آخرت ہے؟([1])
پیارے اسلامی بھائیو! آپ نےسنا کہ ہمارے آقا، پیارے پیارے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم دُنیا سے کس قدر بےرغبتی رکھتے تھے، یہاں کی فانی نعمتوں اور عیش و عشرت سے دُور رہتے ہوئے کیسی سادہ اور زاہدانہ زندگی گزارا کرتے تھے۔
اس حدیثِ پاک میں یہ کیسا پیارا اور نصیحت (Advice)بھرا مدنی پھول ہے، سرکارِ اعظم، رسولِ محترم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اے عمر! کیا تم اس پر راضی نہیں کہ غیر مسلموں کے لئے دُنیا اور ہمارے لئے آخرت ہے۔
حضرت رابعہ بصریہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہا نے ایک روز فرمایا: اگر کسی شخص کو دُنیا کی ساری دولت دے دی جائے، وہ پھر بھی غریب(Poor) ہی رہے گا۔ پوچھا گیا: وہ کیسے؟ فرمایا: اس لئے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami