Share this link via
Personality Websites!
474420
9284
لَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْهُمْ (پارہ:14،سورۂ حجر:88)
ترجَمہ کنزُ العرفان :تم اپنی نگاہ اس مال و اسباب کی طرف نہ اُٹھاؤ جس کے ذریعے ہم نے کافِروں کی کئی قسموں کو فائدہ اُٹھانے دیا ہے۔
تفسیر صراط الجنان میں اس آیت کے تحت ہے: اے انبیا کے سردار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! ہم نے آپ کو ایسی نعمتیں عطا فرمائی ہیں جن کے سامنے دُنیا کی نعمتیں حقیر ہیں، تو آپ دُنیا کے مال و متاع سے بےپرواہ (Indifferent)رہیں ۔
مُفَسِّرِینِ کرام اس آیت کی وضاحت میں فرماتے ہیں: مالِکِ جنّت، صاحِبِ کوثَر صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پہلے بھی دُنیا کی طرف رغبت نہیں رکھتے تھے، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ہمیشہ آخرت کو پسند فرمایا، ایک لمحے کے لئے بھی آپ کے پاکیزہ دِل میں دُنیا کی محبّت نہیں آئی، آیتِ کریمہ کا مطلب یہ ہے کہ اے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! آپ پہلے بھی دُنیا سے بےرغبت ہیں، اس بےرغبتی پر ثابِت قدم رہیئے! ([1])
اُمّت کو دُنیا سے بےرغبتی کا حکم
اللہ اکبر! اے عاشقانِ رسول! ہمارے آقا و مولا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم دُنیا سے بہت زیادہ بےرغبتی رکھنے والے ہیں، اس کے باوُجُود آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو حکم ہوا کہ غیر مسلموں کو دئیے گئے مال و اسباب کی طرف نگاہ مت اُٹھائیے! بعض علما ئے کِرام فرماتے ہیں: یہ حکم اَصْل میں ہم غُلامانِ مصطفےٰ کے لئے ہے، یعنی ہم مسلمانوں کو فرمایا گیا ہے کہ اے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے غُلامو! تمہیں محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے صدقے میں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami