Share this link via
Personality Websites!
474419
9284
فرمایا: ایک دِن مَیں رسولِ رحمت، شفیعِ اُمَّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ تھا، مَیں نے دیکھا کہ پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کسی چیز کو دُھتکار رہے ہیں حالانکہ وہاں کچھ نظر نہیں آ رہا تھا،مَیں نے عَرْض کیا: یَارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! آپ کس چیز کو دُھتکار رہے ہیں؟ مالِکِ جنّت، صاحِبِ کوثَر صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: دُنیا میرے سامنے آئی، مَیں نے اُس سے کہا: اِلَیْکَ عَنِّی یعنی اے دُنیا! مجھ سے دُور ہو جا...!
حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ نے مزید فرمایا: آج جب پانی کی جگہ مجھے شربت پیش کیا گیا تو مجھے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی دُنیا سے بےرغبتی یاد آگئی اور مجھے خوف ہوا کہ کہیں میں دُنیوی آسائشوں کا شِکار نہ ہو جاؤں۔([1])
زُہد سُنّتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہے
پیارے اسلامی بھائیو! زُہد یعنی دُنیا سے بےرغبتی اللہ پاک کا محبوب بنانے والا وَصْف ہے اور الحمد للہ! ہمارے آقا و مولا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہر اچھے وَصْف میں کامِل و اکمل ہیں۔ اللہ پاک کے فَضْل و کرم سے رحمتِ دوجہان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم مالِکِ کونین ہیں، رَبِّ کائنات نے دُنیا و آخرت کے خزانے آپ کو عطا فرما دئیے!
غرض؛ جو کچھ اللہ پاک کا ہے، سب سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے اِخْتیار میں دیا گیا، اس کے باوُجُود ہمارے آقا و مولا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم دُنیا کی عیش و عِشْرت، یہاں کی فانی نعمتوں میں دِل نہیں لگایا کرتے تھے، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم زاہِدوں کے بھی سردار ہیں، آپ دُنیا سے کمال بےرغبتی رکھتے اور ہمیشہ دُنیا کی نسبت آخرت ہی کو پسند فرمایا کرتے تھے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami