Share this link via
Personality Websites!
474418
9284
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے!مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے دُنیا کو دُھتکار دیا
مسلمانوں کے پہلے خلیفہ، امیر المؤمنین حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ کے دورِ خِلافت (Caliphate) کی بات ہے، حضرت زید بن اَرْقم رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک روز ہم حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ کے ساتھ تھے، آپ نے پینے کے لئے پانی طلب فرمایا تو آپ کی خِدْمت میں شہد مِلا پانی پیش کیا گیا، جب حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ نے وہ شربت ہاتھ میں لیا تو آپ پر رِقَّت طاری ہو گئی، آپ سِسْکیاں لے کر، پُھوٹ پُھوٹ کر رونے لگے۔
کافِی دیر بعدجب آپ کی کیفیت(Condition) کچھ سنبھلی تو ہم نے عَرْض کیا: اے خلیفۂ رسول! کس بات نے آپ کو رُلا دیا؟ اس پر حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ نے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami