Share this link via
Personality Websites!
474432
9284
کی دُنیا سے بےرغبتی صَدْ مرحبا...!! آپ نے سونے کے پہاڑ قبول کرنا تو دُور کی بات روزانہ کی ضرورت کاکھانا بھی طلب نہ فرمایا بلکہ عرض کیا: مولا! مَیں ایک دِن کھاؤں، ایک دِن بھوکا رہوں، جب کھاؤں تو تیرا شکر کروں، جب بھوکا رہوں تو تیرے حُضُور گریہ و زاری کروں۔
آہ! ایک ہم ہیں، دُنیا کی محبّت ہمارے دِلوں میں رچّ بَس گئی ہے، کاش! ہم بھی دُنیا کی بجائے آخرت کی فِکْر کرنے والے بن جائیں۔
پارہ:7، سورۂ اَنْعَام، آیت:32 میں اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا لَعِبٌ وَّ لَهْوٌؕ-وَ لَلدَّارُ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ یَتَّقُوْنَؕ-اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ(۳۲)
(پارہ:7،سورۂ اَنعام:32)
ترجَمہ کنزُ العرفان: اور دنیا کی زندگی صرف کھیل کود ہے اور بیشک آخرت والا گھر ڈرنے والوں کے لئے بہتر ہے تو کیا تم سمجھتے نہیں ؟
خلیفۂ اعلیٰ حضرت مفتی محمد نعیمُ الدِّین مراد آبادی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نےاس آیت کی تفسیر میں جو کچھ فرمایا، اس کا خلاصہ ہے: نیکیاں اور عبادتیں اگرچہ دُنیا میں رہ کر ہی کی جاتی ہیں مگر یہ دُنیوی نہیں بلکہ اُخْروِی کام ہیں۔ اس آیتِ کریمہ سے ثابت ہوا کہ نیک بندوں کے اَعْمَال کے سوا دُنیا میں جو کچھ ہے، سب کھیل کُود ہے۔ ([1])
کون سی دُنیا اچھی،کون سی بُری؟
شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ احیاء العلوم سے نقل فرماتے ہیں: دُنیوی اَشْیاء کی3
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami