Share this link via
Personality Websites!
474431
9284
پیارے اسلامی بھائیو! یہ اُس شاہِ خوش خِصال،محبوبِ ربِّ ذُوالجلالصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کامبارَک حال ہے ، جس کے ہاتھوں میں دونوں جہاں کے خزانوں کی چابیاں دے دی گئیں ۔ میر ے پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا فَقرا ختیاری تھا۔ورنہ خدا کی قسم! جس کو جو کچھ ملتا ہے وہ سرکارِ مدینہ، قرار قلب وسینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے صدقے ہی میں ملتا ہے اور کائنات کی ہر ہر شے کونورِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا فیض پہنچتا ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
2 دن میں ایک بارکھانے کی پسندکا اظہار
ہمارے میٹھے میٹھے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی بھوک شریف اِختِیاری تھی، چُنانچِہ حُضُور ِاکرم ،نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: میرے ربّ نے میرے لئے یہ پیش فرمایا کہ میرے واسِطے مکّہ مُکرَّمہ کے پہاڑوں کو سونے کا بنا دیا جائے ،مگر مَیں نے عرض کیا، یااللہ پاک! مجھے تو یہ پسند ہے کہ اگر مَیں ایک دن کھاؤں ، تو دوسرے دن مَیں بھوکا رہوں ، تا کہ جب بھوکا رہوں تو تیری طرف گریہ وزاری کروں اور تجھے یاد کر وں اور جب کھاؤں تو تیرا شکر وحمد کروں۔ ([1])
اللہ ! اللہ ! اے عاشقانِ رسول! غور فرمائیے! ہمارے آقا و مولا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو اُن کا رَبِّ کریم پیشکش فرمائے کہ اے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! آپ چاہیں تو آپ کے لئے مکّے کے پہاڑ سونے کے بنا دئیے جائیں۔ اس کے باوُجُود آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami