Share this link via
Personality Websites!
474430
9284
آگ نہیں جلتی تھی۔([1]) ایک روایت میں ہے: حضرت عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہ عنہا نے اپنے بھانجے حضرت عُرْوَہ بن زُبیر سے فرمایا: اے بھانجے! کبھی ایسا بھی ہوتا کہ دو دو مہینے گزر جاتے، سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے گھر مبارک میں آگ نہیں جلتی تھی۔ حضرت عُرْوَہ بن زبیر رَضِیَ اللہ عنہ نے عَرْض کیا: خالہ جان! پھر آپ لوگ گزر بسر کیسے کرتے تھے؟ فرمایا: کھجور اور پانی سے۔ ([2])
آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی بھوک مبارک یاد آگئی!
ایک مرتبہ حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ کہیں سے گزر رہے تھے، دیکھا: کچھ لوگ بیٹھے بُھنی ہوئی بکری کھا رہے ہیں (یہ دیکھ کر حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ کو سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی مبارک بھوک یاد آگئی، دِل بےقرار ہو گیا) اُن لوگوں نے حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ کو کھانے کی دعوت دی تو آپ نے کھانے سے انکار کر دیا اور فرمایا: نبئ کریم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے کبھی جَو کی روٹی بھی سَیْر ہو کر نہ کھائی یہاں تک کہ دُنیا سے تشریف لے گئے۔([3])
یعنی مجھے اس وقت یہ خیال آگیا کہ میرے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم تو زندگی شریف میں جَو کی روٹی سے مسلسل سَیْر نہ ہوئے اور میں بُھنی ہوئی بکری کھاؤں! دِل نہیں چاہتا۔ حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اس روایت کے تحت فرماتے ہیں: خیال رہے! یہاں مسلسل نہ کھانے کا ذِکْر ہے (یعنی آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے مسلسل اعلیٰ کھانے تناوُل نہ فرمائے، ورنہ) حُضُورِ انور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے بُھنا مرغ بھی کھایا ہے مگر کبھی کبھار۔([4])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami