Share this link via
Personality Websites!
474429
9284
نعیم الدّین مُراد آبادی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ تفسیر خَزائِنُ الْعِرفان میں اِس آیتِ مبارکہ کے تحت فرماتے ہیں، اِس آیت میں اللہ پاک نے دُنیوی لَذّات اختیار کرنے پر کُفّار کو تَوْبِیْخ (یعنی ملامت )فرمائی تو رسولِ اَکْرَمْ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم اورحُضُور کے اَصحاب عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے لذّاتِ دُنیوِیَّہ سے کَنارہ کَشی اختیار فرمائی ۔([1]) مسلم شریف کی حدیثِ پاک میں ہے، پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی وفاتِ ظاہِری تک حُضُور کے اہلِ بَیتِ اَطہار عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے کبھی جَو کی روٹی بھی 2دن مسلسل نہ کھائی ۔([2])یہ بھی حدیث میں ہے کہ پورا پورا مہینا گزر جاتا تھا دَولت سَرائے اَقدس(یعنی مکانِ عالی شان)میں (چولہے میں)آگ نہ جلتی تھی ،چند کھجوروں اور پانی پر ہی گُزر بسر کیا جاتا تھا ۔([3])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ سے مَروی ہے، آپ فرماتے ہیں کہ(اے لوگو!)مَیں چاہتا تو تم سے اچّھا کھانا کھاتا اور تم سے بہتر لباس پہنتا لیکن مَیں اپنا عیش و راحت اپنی آخِرت کے لئے باقی رکھنا چاہتا ہوں۔([4])
پُورا پُورا مہینا گھر میں چولہا نہ جلتا
مسلمانوں کی پیاری اَمّی جان حضرت عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں: بعض دفعہ پُورا پُورا مہینا گزر جاتا، سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے گھر مبارک میں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami