Share this link via
Personality Websites!
474428
9284
پھر بھی قبول نہ فرمائے۔
یعنی مسلمانوں کے زوال کا سبب غُرْبت نہیں ہے، اس کا سبب کچھ اور ہے، وہ کیا ہے؟ حِرْص، مال و دولت کی محبّت...!! اسی حِرْص کی وجہ سے تو بھائی بھائی کا گریبان پکڑتا ہے*حِرْص ہی کی وجہ سے وِراثت میں خیانت کی جاتی ہے*حِرْص کی وجہ سے لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں*حِرْص ہی کی وجہ سے سُودِی لَیْن دین ہوتا ہے*حِرْص ہی کی وجہ سے رِشْوتوں کا لین دین ہوتا ہے*حِرْص ہی کی وجہ سے ناپ تول میں ڈنڈی ماری جاتی ہے* حِرْص ہی کی وجہ سے اِغوا برائے تاوان کی وارداتیں ہوتی ہیں *اور حِرْص ہی کی وجہ سے قتل و غارت گَری کے بازار گرم کئے جاتے ہیں۔ خُدا کی قسم! ہمارے مُعَاشَرے سے مال کی محبّت اور دُنیا کی بُری حِرْص ختم ہو جائے تو مُعَاشرے کی 90 فیصد بُرائیاں دَم توڑ جائیں مگر آہ! دُنیا کی محبّت، مال و دولت کی حِرْص نے ہمارے مُعَاشرے کو اپنی لپیٹ میں لِیا ہوا ہے۔
آئیے! دُنیا کی سب سے کامیاب شخصیت یعنی اپنے آقا و مولا، رسولِ خُدا، احمد مجتبیٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا مبارک طرزِ زِندگی سنیئے!
آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا مبارک طرزِ زِندگی
پارہ: 26 سورۃُ الْاَحْقاف کی آیت نمبر 20 میں اللہ پاک کا فرمانِ عبرت نشان ہے:
اَذْهَبْتُمْ طَیِّبٰتِكُمْ فِیْ حَیَاتِكُمُ الدُّنْیَا وَ اسْتَمْتَعْتُمْ بِهَاۚ-فَالْیَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُوْنِ
ترجَمہ کنزُ الایمان: تم اپنے حصہ کی پاک چیزیں اپنی دنیا ہی کی زندگی میں فنا کرچکے اور انہیں برت چکے تو آج تمہیں ذلت کا عذاب بدلہ دیا جائے گا۔
خلیفۂ اعلیٰ حضرت ،مُفسّرِ قرآن،حضرتِ صدرُالْاَفاضِل عَلّامہ مولانا مفتی سیِّد محمّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami