Share this link via
Personality Websites!
474426
9284
نقصان نہیں پہنچاتی۔ ([1])
اللہ اکبر! یہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے اُمَّتی ہیں، جب دُنیا انہیں نقصان نہیں پہنچا سکتی تو سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّمْ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو کیا نقصان پہنچائے گی؟ اَرے جن کا قَرِیْن(یعنی ساتھ کا شیطان) بھی کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا تھا، ان کو دُنیا کا مال کیا نقصان پہنچائے گا...؟ مگر زُہْد مزاجِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہے، آپ کو باقاعدہ پیشکش کی گئی؛ اے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! دُنیوی خزانے بھی قبول کیجئے! آپ کے اُخْروِی انعامات میں بھی بالکل کمی نہیں کی جائے گی۔ مگر قربان جائیے! ہمارے آقا ومولا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی دُنیا سے کمال بےرغبتی کا یہ عالَم ہے کہ آپ نے اس کے باوُجُود بھی دُنیا کو قبول نہ فرمایا بلکہ یہی عَرْض کیا: مولا! یہ سب کچھ میرے لئے آخرت ہی میں جمع فرما دے۔
مجھے مال جمع کرنے کا حکم نہیں دیا گیا
آہ! ایک ہم کمزور دِل ہیں، ہماری آمدن کم ہو جائے تو شکوے کرنے لگتے ہیں، آمدن بڑھ جائے تو عیش و عشرت میں پڑ کر نافرمانیوں پر اُتر آتے ہیں، ہمارے حق میں تو دُنیا سراسر نقصان ہی نقصان ہے مگر پھر بھی ہم دُنیا جمع کرنے کے چکروں میں ہی رہتے ہیں۔ حضرت ابومسلم خَولانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے روایت ہے، نبیوں کے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اللہ پاک نے مجھے مال جمع کرنے کا حکم نہیں دیا بلکہ رَبِّ کریم نے مجھے حکم دیا([2]) :
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ كُنْ مِّنَ السّٰجِدِیْنَۙ(۹۸) وَ اعْبُدْ رَبَّكَ حَتّٰى یَاْتِیَكَ الْیَقِیْنُ۠(۹۹)
(پارہ:14،سورۂ حجر:98-99)
ترجَمہ کنزُ العرفان: تو اپنے ربّ کی حمد کے ساتھ اس کی پاکی بیان کرو اور سجدہ کرنے والوں میں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami