Share this link via
Personality Websites!
474410
9283
تفسیر صراط الجنان میں ہے:اس آیت سے معلوم ہوا کہ صِرْف ظاہِری نگاہوں سے حُضُور پُرنُور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو دیکھ لینا حقیقی طَور پر فائدہ مند نہیں بلکہ نگاہِ بصیرت سے دیکھنا فائدہ مند ہے، یہی وجہ ہے کہ ابو جہل کے بیٹے حضرت عکرمہ رَضِیَ اللہ عنہ نے نگاہِ بصیرت سے حُضُورِ اقدس صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا دیدار کیا تو وہ کلمہ پڑھ کر مسلمان بھی ہوئے اور صحابیت کے اعلیٰ درجے پر فائِز بھی ہوئے مگر خُود ابوجہل صِرْف ظاہِری نگاہوں سے دیکھتا رہا، لہٰذا اسے نہ بدبختی سے نجات ملی، نہ ہدایت نصیب ہوئی اور یہ ہمیشہ کے لئے جہنّم کا حق دار ٹھہرا۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے اپنے محبوب نبی، رسولِ ہاشمی، مکی مدنی مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو یکتا (یعنی بے مثل و بےمثال) بنایا ہے، رَبِّ کائنات کو اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی یکتائی (یعنی بےمثل و بےمثال ہونا) کہاں تک مطلوب ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ ایمان کی نگاہ سے دیدارِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم بھی ایک عبادت ہے۔
عبادتیں اور بھی ہیں*نماز پڑھنا بھی عبادت ہے*روزہ رکھنا بھی عبادت ہے *تلاوت کرنا بھی عبادت ہے* حج و عمرہ کرنا بھی عبادت ہے، عبادات بہت قسم کی ہیں، ان کے دینی اور دُنیوی فوائد بھی بہت ہیں مگر دیدارِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم وہ نِرالی اور یکتا عبادت ہے کہ رَبِّ کائنات نے جو اَثَر اس عبادت میں رکھا ہے، وہ کسی اور عبادت میں نہیں ہے۔ دیکھئے! نماز پڑھیں، ثواب ملتا ہے* روزہ رکھیں، ثواب ملتا ہے*تلاوت کریں،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami