Share this link via
Personality Websites!
474409
9283
لوگ (Villagers)آ رہے تھے، جو بھی آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے چہرۂ پُرنُور کو دیکھتا، وہ پُکار اُٹھتا تھا: ہٰذَا وَجْہٌ مُبَارَکٌ یہ بہت بابرکت چہرہ ہے۔ ([1])
حضرت ابو رُمثہ تمیمی رَضِیَ اللہ عنہ اپنے بیٹے کو ساتھ لے کر حاضِر ہوئے، لوگوں سے پوچھا: رسولُ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کہاں تشریف فرما ہیں؟ جب لوگوں نے بتایا تو فرماتے ہیں: میں نے جیسے ہی آقائے دوجہاں، سرورِ ذیشاں صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے رُخِ زیبا کو دیکھا تو میرے منہ سے بےساختہ نکلا: ہَذَا نبیُ اللہ یہ تو اللہ پاک کے نبی ہیں۔([2])
اللہ اکبر! اے عاشقانِ رسول! یہ ہے دیدارِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی برکت...!! جو دیکھتا ہے، اگر حقیقی بدبخت نہ ہو تو پُکار اُٹھتا ہے: یہ واقعی سچّے نبی ہیں۔ معلوم ہوا؛ حُسْنِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے بےشُمار کمالات ہیں، انہِیں میں سے ایک نِرالا کمال یہ بھی ہے کہ حُسْنِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم حُسْنِ ہدایت ہے۔
ازلی غیر مسلم حُضُور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو دیکھ ہی نہ پائے
ہاں! ابو لہب، ابوجہل وغیرہ ازلی غیر مسلم، جو ضِدّی تھے، ہٹ دھرم تھے، جن کے دِل میں بغض تھا، عداوت تھی، اَصْل میں یہ بدبخت حُضُور اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو دیکھ ہی نہ پائے، ان کے دِلوں پر سیاہی اتنی چڑھی ہوئی تھی کہ یہ چہرۂ مصطفےٰ پر جگمگاتا ہوا نُورِ نبوت دیکھ نہ سکے، اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ تَرٰىهُمْ یَنْظُرُوْنَ اِلَیْكَ وَ هُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ(۱۹۸) (پارہ :9 ،سورۂ اعراف:198)
ترجَمہ کنز العرفان: اور تم انہیں دیکھو (تو یوں لگے گا) کہ وہ تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں حالانکہ انہیں کچھ دکھائی نہیں دیتا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami