Share this link via
Personality Websites!
474408
9283
کلمہ پڑھے بغیر رہ ہی نہیں سکتا۔
یہ کسی جھوٹے کا چہرہ نہیں ہو سکتا
حضرت عبد اللہ بن سلام رَضِیَ اللہ عنہ اسلام قبول کرنے سے پہلے غیر مسلموں کے بہت بڑے عالِم تھے، آپ فرماتے ہیں: ایک روز مدینۂ منورہ میں خبر پھیلی کہ مُحَمَّد صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم (جنہوں نے مکہ مکرمہ کی سرزمین پر اعلانِ نبوت کیا ہے، وہ ) ہجرت کر کے مدینہ منورہ تشریف لا چکے ہیں، یہ خبر سُنتے ہی لوگ بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہونے لگے، مَیں نے چاہا کہ مَیں بھی دیکھوں کہ یہ کون ہستی ہیں؟ چنانچہ میں بھی بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوا، جب میں نے لوگوں کے جھرمٹ میں سے چہرۂ والضّحیٰ کی جھلک دیکھی تو دیکھتے ہی پُکار اُٹھا : اَنَّ وَجْہَہٗ لَیْسَ بِوَجْہِ کَذَّاب یہ پُر نُور چہرہ کسی جھوٹے کا چہرہ نہیں ہوسکتا (یقیناً یہ واقعی اللہ پاک کے سچّے نبی ہیں)۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت ابورافع رَضِیَ اللہ عنہ مکہ مکرمہ میں رہتے تھے، ایک مرتبہ کُفّارِ قریش نے انہیں اپنا قاصِد بنا کر بارگاہِ رسالت میں بھیجا، فرماتے ہیں: جب میں رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمتِ باسَعَادت میں حاضِر ہوا، بَس رُخِ زیبا پر نظر پڑنے کی دیر تھی کہ اسلام میرے دِل میں اُتر گیا۔ ([2])
حضرت حارِث بن عَمْرو سہمی رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسولِ رحمت، شفیعِ اُمّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم مِنیٰ شریف میں تشریف فرما تھے، مَیں حاضِرِ خِدْمت ہوا، مَیں نے دیکھا: وہاں دیہاتی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami