Share this link via
Personality Websites!
474407
9283
اے عاشقانِ رسول! حُسْنِ مصطفےٰ کے بہت سارے کمالات اور امتیازی شانیں ہیں، مثلاً حُسْنِ مصطفےٰ کامِل ترین حُسْن ہے، دُنیا کا کوئی بھی حَسِیْن ہمارے آقا و مولا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے بڑھ کر حَسِین نہیں ہے، یہاں تک کہ حضرت یُوسُف عَلَیْہِ السَّلَام کا حُسْن مبارک بھی حُسْنِ مصطفےٰ کا ایک جُز(Part) ہے، اسی طرح آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا حُسْن مبارک حُسْنِ مَلِیْح (یعنی دلکش حُسْن) ہے، بعض حُسْن ہوتے ہیں جو آنکھوں کو چبھتے ہیں، انہیں آنکھ بھر کر دیکھا نہیں جاتا مگر سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا حُسْن مبارک حُسْنِ مَلِیْح ہے، اسے دیکھ لیں تو آنکھ ہٹتی نہیں ہے، دِل بھرتا نہیں ہے۔
حُسْنِ مصطفےٰ کی ایک بہت نرالی (Unique)اور بےمثال شان یہ ہے کہ حُسْنِ مصطفےٰ حُسْنِ ہدایت ہے۔ دُنیا میں لاکھوں، کروڑوں حَسِیْن ہوئے ہیں، قیامت تک ہوں گے مگر عموماً ایسا ہوتا ہے کہ حُسْن کے ساتھ فتنے ہوتے ہیں، جہاں حُسْن ہو، وہاں شیطان کے وار زیادہ کام کرتے ہیں، کتنے عبادت گزار ہیں جو حُسْن کے فتنے میں پڑے اور گُناہوں میں مبتلا ہو گئے، کتنے زاہِد ہیں جو حُسْن کے فتنے میں مبتلا ہوئے اور جہنّم کے رستے پر چلنے لگے، یہ عام لوگوں کے حُسْن کی بات ہے، قربان جائیے! ہمارے آقا و مولا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سب سے بڑھ کر حَسِیْن ہیں مگر آپ کا حُسْن ایسا نہیں ہے، دُنیا کے حَسِیْن جہاں سے گزریں، وہاں فتنے برپا ہو جاتے ہیں، ہمارے آقا و مولا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم جہاں سے گزر فرمائیں، وہاں ہدایت کا نور جگمگانے لگتا ہے، رَبّ کائنات نے اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا چہرۂ پُر نُوربنایا ہی ایسا ہے کہ جو بھی اس رُخِ زیبا کا دیدار کر لے اگر ازلی بدبخت نہ ہو تو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami