Share this link via
Personality Websites!
474405
9283
رُخِ اَنْور کو دیکھتے ہی رہیں، یہ جلوہ کبھی آنکھوں سے اَوجھل نہ ہو۔
حضرت ثُمامہ بن اُثال یمامی جو اہلِ یمامہ کے سردار تھے ایمان لاکر کہنے لگے: اللہ پاک کی قسم! میرے نزدیک رُوئے زمین پر کوئی چہرہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے چہرے سے زیادہ مَبغُوض نہ تھا۔ آج وہی چہرہ مجھے سب چہروں سے زیادہ مَحبُوب ہے۔اللہ پاک کی قسم ! میرے نزدیک کوئی دِین آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے دِین سے زیادہ بُرانہ تھااب وہی دِین میرے نزدیک سب دِینوں سے زیادہ مَحبُوب ہے۔اللہ پاک کی قسم! میرے نزدیک کوئی شہر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے شہر سے زیادہ مَبغُوض نہ تھا۔ اللہ پاک کی قسم!اب وہی شہر میرے نزدیک سب شہروں سے زیادہ مَحبُوب ہے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
*مسلمانوں کے پہلے خلیفہ، حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ جو یارِ غار بھی ہیں، یارِ مزار بھی ہیں، آپ فرماتے ہیں: چہرۂ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو دیکھتے رہنا مجھے بہت محبوب ہے([2])*حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ اَصْحَابِ صُفَّہ میں سے ہیں،عموماً بارگاہِ مصطفےٰ میں حاضِر رہتے تھے، دیدار کے جام بھی پیا کرتے اور عِلْمِ دین بھی سیکھا کرتے تھے، ایک روز آپ بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے، عَرْض کیا: یَارسُولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! جب آپ کے چہرۂ پُر نُور کو دیکھ لیتا ہوں تو (غم بھول جاتے ہیں)، دِل خوشی سے جھوم جاتا ہے اور آنکھیں ٹھنڈی ہو جاتی ہیں۔([3])*ایک مرتبہ ایک صحابی رَضِیَ اللہ عنہ حاضِر ہوئے اور عَرْض کیا: یَارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! آپ مجھے میری اولاد سے بھی زياده پیارے ہیں، جب مَیں گھر ہوتا ہوں تو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami