Share this link via
Personality Websites!
474404
9283
بھی دُنیا سے پردہ فرما لیں گے، مجھے بھی موت آجائے گی، آپ تو نبیوں کے نبی ہیں، روزِ قیامت جنّت میں انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کے ساتھ بلند درجے میں ہوں گے، مجھے اگر جنّت میں داخِلہ نصیب ہو بھی گیا، پھر بھی آپ سے دُور رہوں گا، دِیدار نہ ہو پائے گا تو کیا کروں گا؟
سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم عاشِقِ زار کی دَرْد بھری آرزو ابھی سُن ہی رہے تھے کہ حضرت جبرائیل امین عَلَیْہِ السَّلَام حاضِر ہوئے اور پارہ:5، سورۂ نِسَاء کی یہ آیت نازِل ہوئی،([1]) اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ الرَّسُوْلَ فَاُولٰٓىٕكَ مَعَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَ الصِّدِّیْقِیْنَ وَ الشُّهَدَآءِ وَ الصّٰلِحِیْنَۚ-وَ حَسُنَ اُولٰٓىٕكَ رَفِیْقًاؕ(۶۹) (پارہ:5 ،سورۂ نساء:69)
ترجَمہ کنز العرفان:اور جو اللہ اور رسول کی اطاعت کرے تو وہ اُن لوگوں کے ساتھ ہوگا جن پر اللہ نے فضل کیا یعنی انبیا اور صدیقین اور شہداء اور صالحین اور یہ کتنے اچھے ساتھی ہیں۔
شربتِ دِید نے اور آگ لگا دی دِل میں
پیارے اسلامی بھائیو! حُسْنِ مصطفےٰ نرالا حُسْن ہے، دُنیا کی حَسِین سے حَسِین شَے ہو، آدمی اسے دیکھتارہے، ایک بار دیکھے گا، دو بار دیکھے گا، ہزار بار دیکھے گا، آخر ایک وقت آئے گا کہ دِل اس کودیکھنے سے بھر جائے گا مگر رسولِ اَنْور، شاہِ بحرو بَر صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کارُخِ پُر نُور ایسا حَسِیْن ہے کہ اسے دیکھنے سے دِل بھرتا ہی نہیں ہے، جو ایک بار دیکھ لے، اسے بار بار دیکھنے کی خواہش ہوتی ہے اور جو بار بار دیکھے، اس کی بھی پیاس نہیں بجھتی۔ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان صبح و شام لذّتِ دیدار کی سَعَادت پاتے تھے، پھر بھی یہی چاہتے تھے کہ بَس
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami