Share this link via
Personality Websites!
474415
9283
صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے مُشَرَّف ہو تو دلیل ہے کہ شہر سے قحط دُور ہو گا*رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی گردن مبارک کی زیارت ہو تو دلیل ہے کہ مُلْک کا حاکِم سخی ہو گا *اگر رسولِ رحمت، شفیعِ اُمّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے دستِ مبارک کی کھلی ہوئی انگلیاں خواب میں دیکھے تو دلیل ہے کہ مُلْک کا حاکِم رزق بانٹے گا اور خواب دیکھنے والا حج کا شرف حاصِل کرے گا۔ ([1])
شوقِ دیدارِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
پیارے اسلامی بھائیو! خواب میں دیدارِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا شرف پانا یقیناً ہمارے بَس میں نہیں ہے، یہ اُن کا کرم، اُن کی عنایت ہے، جسے چاہتے ہیں نوازتے ہیں۔ البتہ شوق تو ہمیں ہونا ہی چاہئے، یہ تڑپ تو ہو کہ کاش! صد کروڑ کاش! کسی دِن درودِ پاک پڑھتے پڑھتے آنکھیں بند ہوں، سوئی ہوئی قسمت انگڑائی لے کر جاگ اُٹھے اور کاش! ہزار بار کاش! کہ ہمارے پیارے پیارے آقا، جان سے عزیز آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم اپنے غُلام کی بگڑی بنانے خواب میں تشریف لے آئیں۔
پیارے اسلامی بھائیو! رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم خواب میں تشریف لائیں یا نہ لائیں، یہ اُن کی رِضا ہے، البتہ ہمیں چاہئے کہ آپ کے دیدار کی طَلَب کریں، آگے اُن کا کرم ہے۔
آئیے! دیدارِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا ایک وظیفہ سُنتے ہیں؛ شیخِ طریقت، امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہمدنی پنج سورہ صفحہ:167 پر فرماتے ہیں:
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی رُوْحِ مُحَمَّدٍ فِی الْاَرْوَاحِ وَعَلٰی جَسَدِہٖ فِی الْاَجْسَادِ وَعَلٰی قَبْرِہٖ فِی الْقُبُوْرِ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami