Share this link via
Personality Websites!
474414
9283
جان، اُمُّ المؤمنین حضرت میمونہ رَضِیَ اللہ عنہا کی خِدْمت میں حاضِر ہو گئے، انہیں سارا واقعہ سُنایا، یہ سُن کر حضرت میمونہ رَضِیَ اللہ عنہا نے حضورِ انور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا آئینہ مبارک آپ کو دیا، حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہ نے جیسے ہی اس آئینے میں دیکھا تو آپ کو اپنا چہرہ نظر آنے کی بجائے، سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا رُخِ پُر نُور نظر آنے لگا۔([1])
*خواب میں زیارتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نصیب ہونا دِین و دُنیا میں عافیت کی دلیل ہے *اگر عالِم کو دیدارِ مصطفےٰ نصیب ہو تو اسے اپنے عِلْم پر عمل کی توفیق ملتی ہے*عابِد کو زیارت نصیب ہو تو وہ وِلایت کے بلند درجات تک پہنچ جاتا ہے*گنہگار کو زیارت ہو تو اسے توبہ کی توفیق ملتی ہے*غیر مسلم اگر زیارت سے مُشَرَّف ہو تو ایمان کی توفیق پاتا ہے *اگر عورت کو خواب میں دیدارِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا شرف ملے تو اسے بلند رُتبہ ملتا ہے، عِفَّت و پاکدامنی اور نیک اولاد نصیب ہوتی ہے*یتیم یا غریب مصطفےٰ جانِ رحمت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو دیکھیں تو بلند مقام حاصِل کرتے ہیں*اگر ڈاکٹر کو دیدارِ مصطفےٰ نصیب ہو تو اس کے ہاتھ میں شِفا رکھی جاتی ہے، لوگ اس سے نفع حاصِل کرتے ہیں*مریض کو دیدارِ مصطفےٰ نصیب ہو تو شِفَا پاتا ہے *غیرِ حاجی کو دیدارِ مصطفےٰ نصیب ہو تو حج کی سعادَت پاتا ہے۔
سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو خواب میں دیکھنے کی برکات صِرْف خواب دیکھنے والے کو ہی نہیں ملتیں بلکہ بعض صُورتوں میں سب مسلمانوں کو اس کی برکات ملتی ہیں * مثلاً کوئی مُسَافِر ہے، حالتِ سَفَر میں مشقت کا سامنا ہو، مثلاً قافلہ صحراء میں ہو، پانی نہ مل رہا ہو ، ایسی صُورت میں کسی کو دیدارِ مصطفےٰ نصیب ہو تو یہ سب کے لئے بارش برسنے اور مشقت سے نجات پانے کی دلیل ہے*اسی طرح قحط اور خشک سالی والے شہر میں کوئی دیدارِ مصطفےٰ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami