Share this link via
Personality Websites!
474413
9283
مبارک میں حالتِ ایمان میں سَر کی آنکھوں سےدیکھنے کی برکتیں تھیں، الحمد للہ! ہمارے آقا و مولا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم اپنے غُلاموں کو خواب میں دیدار کا شربت پلاتے ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو! آئیے! خواب میں دیدارِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی برکتیں سُنتے ہیں:
بُخاری شریف کی حدیثِ پاک ہے، مشہور صحابئ رسول حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، امام الانبیا، محبوبِ خُدا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: مَنْ رَاٰنِیْ فِیْ الْمَنَامِ فَسَیَرَانِی فِی الْیَقْظَۃِ وَ لَا یَتَمَثَّلُ الشَّیْطَانُ بِیْ یعنی جس نے مجھے خواب میں دیکھا، وہ عنقریب مجھے بیداری میں بھی دیکھے گا اور شیطان میری شکل نہیں بن سکتا۔([1])
مشہور مُفَسِّر قرآن، حکیم الامت، مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اس حدیثِ پاک کے مختلف معانی بیان کئے ہیں، (1): ایک معنیٰ تو یہ ہے کہ جس مسلمان نے حُضُورِ انور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو خواب میں دیکھا،وہ روزِ قیامت بیداری میں دیدارِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے مُشَرَّف ہو گا(2): حدیثِ پاک کا دوسرا معنیٰ ہے: جس مسلمان نے رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو خواب میں دیکھا، وہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو زِندگی ہی میں جاگتی آنکھوں سے بھی دیکھے گا۔([2])
ایک مرتبہ حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہ کو خواب میں سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی زیارت نصیب ہوئی، جب نیند سے جاگے تو اس حدیثِ پاک میں غور کرنے لگے کہ مجھے خواب میں دیدارِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نصیب ہوا ہے، اب حدیثِ پاک کے مطابق مجھے بیداری میں بھی دیدار نصیب ہو گا،وہ کیسے ہو سکے گا...؟ اسی سوچ میں آپ اپنی خالہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami