Share this link via
Personality Websites!
474412
9283
کیا، اُدھر شہید ہو گئے۔ ([1])
دوسری طرف قیامت تک آنے والے اولیائے کرام ہیں*بڑے بڑے عبادت گزار ہیں*ایسے خوش نصیب جنہوں نے سالہا سال عبادتیں کیں* راتیں یادِ اِلٰہی میں جاگ کر گزاریں* 40، 40 سال عشاکے وُضُو سے فجر کی نماز ادا کرنے والے* سالہا سال روزے رکھنے والے*ہزاروں مرتبہ قرآنِ کریم ختم کرنے والے بڑے بڑے بلند رُتبہ اولیائے کاملین ہیں، ان میں سے کوئی بھی اُن صحابی رَضِیَ اللہ عنہ کے ہم پلّہ نہیں ہو سکتا۔
آخِر وجہ کیا ہے؟ ایک طرف اتنی عبادتیں، دوسری طرف صِرْف چند گھنٹوں کی حالتِ ایمان والی زِندگی...؟ یہ سالہا سال کی محنتیں اُس چند گھنٹوں کی حالتِ ایمان والی زِندگی کے برابر کیوں نہیں ہو سکتیں؟
وجہ ایک ہی ہے، وہ صحابی ہیں، انہوں نے حالتِ ایمان میں چند گھنٹے ہی گزارےمگر انہیں دیدارِ مصطفےٰ نصیب ہوا ہے، اُن کے پاس دیدارِ مصطفےٰ والی وہ اعلیٰ ترین نیکی موجود ہے جو قیامت تک آنے والے عبادت گزاروں کو نصیب نہیں ہے۔
سُبْحٰنَ اللہ ! یہ ہے دیدارِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی برکت...!! جسے حالتِ ایمان میں، میرے نبی، پیارے نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی ظاہِری زِندگی میں یہ دیدار نصیب ہوا، وہ قیامت تک آنے والے مسلمانوں کا سردار بن گیا۔
خواب میں دیدارِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی برکتیں
اے عاشقانِ رسول! یہ تو سرورِ عالَم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو آپ کی ظاہِری زندگی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami