Share this link via
Personality Websites!
474411
9283
ثواب ملتا ہے* حج و عمرہ کریں ثواب ملتا ہے،باقی کئی قسم کی عبادات ہیں، اگر عبادات اللہ پاک کی بارگاہ میں قبولیت کا درجہ پالیں تو ثواب ملتا ہے، اللہ پاک بندے کی عبادات پر راضی ہو جائے اور وہ چاہے تو ان عبادات کی برکت سے وِلایت کے بلند رُتبے بھی عطا فرما دیتا ہے مگر قربان جائیے! دیدارِ مصطفےٰ وہ عظیم عبادت ہے کہ جس خوش نصیب نےایمان کی حالت میں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی ظاہِری زِندگی میں چاہے لمحہ بھر کے لئے ہی یہ عبادت کر لی (یعنی دیدارِ مصطفےٰ کی سَعَادت پالی) وہ قیامت تک اولیاء کا سردار یعنی صحابی بن گیا۔
سُبْحٰنَ اللہ ! کیا نرالا حُسْن ہے، کیا نِرالی برکت ہے، چہرۂ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم صحابی گر (یعنی صحابی بنانے والا) چہرہ ہے، یہی وجہ ہے کہ اب دُنیا میں ولی تو ہوتے ہیں، غوث، قطب، ابدال تو ہوتے ہیں مگر قیامت تک کے لئے کوئی بھی نیا صحابی نہیں بَن سکتا، کیوں...؟ اس لئے کہ رُخِ مصطفےٰ جس کی برکت سے صحابی بنتے تھے، وہ پُر نُور چہرہ اب دُنیا میں ظاہِری طور پر تشریف فرما نہیں ہے۔
لمحہ بھر کا دیدار یکتا بنا دیتا ہے
اے عاشقانِ رسول! اب یہاں ذرا غور فرمائیے! قرآن و حدیث کی روشنی میں ہمارا یہ پختہ عقیدہ (Strong Belief)ہے کہ کوئی بھی بڑے سے بڑا ولی، بڑے سے بڑا غوث، قطب، اَبْدال، کوئی بڑے سے بڑے مرتبے والا بھی کسی صحابی رَضِیَ اللہ عنہ کے قدموں کے برابر بھی ہر گز نہیں ہو سکتا۔ مثال کے طورپر ایک صحابی رَضِیَ اللہ عنہ ہیں، وہ جنگ کے موقع پر ایمان لائے، کلمہ پڑھا، جنگ جاری تھی، جنگ میں شریک ہوئے اور شہید ہو گئے۔انہوں نے کوئی نماز نہیں پڑھی، روزے نہیں رکھے، حج نہیں کئے، وقت نہیں ملا، اِدھر ایمان قبول
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami