Share this link via
Personality Websites!
474390
9282
زبردست حکومت ہے تو اَب(اِعلانِ نبوت کے بعد) کہ خِلافَۃُ الْکُبْریٰ کاظہور جوبنوں پرہے، سورج کی کیا مجال کہ اُن کے حکم سے پِھرے(یعنی فرمانبرداری نہ کرے )۔ [1]
مُنوّر کی آمد مرحبا مُعطَّر کی آمد مرحبا
شاہِ بحروبرکی آمد مرحبا رسولِ انورکی آمد مرحبا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اَحکام حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے سپرد ہیں
مفتی امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں:اَحکامِ تَشْرِیْعِیَّہ(یعنی حلال و حرام کے اَحکام)حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے قبضے میں کر دیے گئے کہ جس پر جو چاہیں حرام فرما دیں اور جس کے لیے جو چاہیں حلال کر دیں اور جو فرض چاہیں مُعاف فرما دیں۔[2]
علّامہ زَرقانی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں:اللہپاک نے دُنیا و آخرت کی تمام زمینوں کا حضور پُرنور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکو مالِک کر دیاہے،حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم جنَّت کی زمین میں سے جتنی چاہیں جسے چاہیں جاگیر بخشیں تو دُنیا کی زمین کا کیا ذِکر![3]
مالکُ الاحکام ہونے کے متعلق دو رِوایات
رَحمتِ عالَم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے اِختیارات کے متعلق دو حدیثیں عرض کرتا ہوں: (1)صحیح مسلم شریف کی حدیث میں ہے:اللہ پاک کے پیارےنبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے خطبہ پڑھا اورفرمایا:اے لوگو! تم پر حج فرض کیا گیا لہٰذا حج کرو۔ ایک
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami