Share this link via
Personality Websites!
474389
9282
حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی عطا کا ایک حصہ ہے۔[1] رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اپنے رَب کی عطا سے مالکِ جنَّت ہیں، جنَّت عطا فرمانے والے ہیں،جسے چاہیں عطافرمائیں۔[2] بخاری شریف کی حدیث نمبر 71 میں فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے:اِنَّمَا اَنَا قَاسِمٌ وَّاللہُ یُعْطِیْیعنی اللہ عَطا کرتا ہے اور میں تقسیم کرتا ہوں۔[3]
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
جِدھر اِشارہ فرماتے،چاند اُسی طرف جھک جاتا
اللہ پاک کی عطا سے مالک و مختار نبی،اللہ کے کَرم سے غیبوں پر خبردار نبی(یعنی غیب کو جاننے والے )صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے سورج کو حکم دیا کہ کچھ دیر رُک جائے،وہ فوراً ٹھہر گیا۔[4] عاشقوں کے امام،اعلیٰ حضرت،امامِ اہلِ سنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کے فرمانِ عالی شان کا خُلاصہ ہے:یہ حدیث اُس حدیث کے علاوہ ہے جس میں مولیٰ علیرَضِیَ اللہُ عَنْہُ کیلئے سُورج کو رُکنے کا حکم اِرشاد فرمایا تھا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اِسے خِلافتِ رَبُّ الْعِزَّتکہتے ہیں،تمام مخلوقِ اِلٰہی کواِن کے حکم کی اِطاعت و فرمانبرداری لازم ہے۔ وہ خدا کے ہیں اورجو کچھ خدا کا ہے سب اُن کا ہے، وہ سب سے بڑے محبوب(یعنی پیارے) ہیں، جب دودھ پیتے تھےجُھولے میں چاند اُن کی غلامی کرتا تھا (یعنی بات مانتا تھا)، جِدھر اِشارہ فرماتے اُسی طرف جُھک جاتا،جب دودھ پیتوں کی یہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami