Share this link via
Personality Websites!
474398
9282
ہِجری کے بزرگ حضرت علامہ جلال الدین سیوطیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نےجو 500سے زائد کتب کے مصنف ہیں انہوں نے20 سال کی بڑی محنت کے بعد آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے خصائص پردو کتب تالیف فرمائیں جن میں آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ایک ہزار (1000) سےکچھ زائد معجزات کا بیان ہے ۔جو مکمل نہیں بلکہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے معجزات میں سے کچھ ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو!نبئ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شان بہت بلند ہے۔* شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ اللّٰہ پاک نے آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو سب نبیوں سے پہلے پیدا کیا اور سب سے آخر میں دنیا میں مبعوث فرمایا۔[1] * شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ عالمِ اَرواح ہی میں آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو نبوت سے سر فراز فرمایاگیا اور اسی عالم میں دیگر انبیائے کرامعَلَیْہِمُ السَّلام کی روحوں نے آپ کی روح ِانور سے فیض حاصل کیا۔ [2] * شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ عالمِ اَرواح میں دیگر انبیائے کرامعَلَیْہِمُ السَّلام کی روحوں سے اللّٰہ پاک نے عہدلیاکہ اگر وہ حضورِ انور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے زمانے کو پائیں تو آپ پر ایمان لائیں اور آپ کی مدد کریں ۔ [3] * شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کااسمِ مبارک عرش کے پایہ پر اور ہرایک آسمان پر اورجنت کے درختوں اور محلات پر اور حُوروں کے سینوں پر اور فرشتوں کی آنکھوں کے درمیان لکھا گیا ہے۔[4] * شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کا اسمِ مبارک مُحَمَّد ،اللّٰہ پاک کے اسمِ مبارک محمود سے نکلا ہے۔[5] * شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اسمائے مبارکہ میں سے تقریباً ستر(70) نام وہی ہیں جو اللّٰہ پاک کے ہیں* شانِ مصطفیٰ کی بلندیوں کے کیا کہنے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کاایک اسم مبارک احمد ہے۔ آپ سے پہلے جب سے دنیا پیدا ہوئی کسی کا یہ نام نہ تھاتاکہ اس بات میں کسی کو شک وشبہ کی گنجائش نہ رہے کہ قرآن پاک سے پہلے کی آسمانی کتب میں جو احمد کا ذکر ہے وہ آ پ ہی ہیں[6] * شانِ
[1]...المواھب اللدنیۃ مع شرح زرقانی، المقصد الاول۔۔۔الخ،فی تشریف اللہ تعالی لہ ۔۔۔الخ، ج۱، ص۷۶۔
[2]... المواھب اللدنیۃ مع شرح زرقانی،المقصد الاول۔۔۔الخ،فی تشریف اللہ تعالی لہ ۔۔۔الخ،ج۱، ص۶۳۔
[3]... المواھب اللدنیۃ مع شرح زرقانی ، المقصد الاول۔۔۔الخ،فی تشریف اللہ تعالی لہ ۔۔۔الخ،ج۱، ص۷۷۔
[4]...الخصائص الکبریٰ، باب:خصوصیتہ بکتابۃ اسمہ الشریف مع اسم اللہ تعالی ۔۔الخ، ج۱،ص۱۲-۱۳۔
[5]... الخصائص الکبریٰ، باب:اختصاصہ صلی اللہ علیہ وسلم باشتقاق اسمہ الشریف ۔۔۔الخ،ج۱،ص۱۳۴
[6]... شرح الزرقانی علی المواھب،المقصدالثانی۔۔۔الخ،الفصل الاول فی اسمائہ ۔۔۔الخ،ج۴، ص۲۳۲۔۲۳۴ ملخصًا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami