Share this link via
Personality Websites!
474397
9282
اچھا ہو گیا۔[1]
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے پیارے آقا،مدینے والے مصطفیٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے لُعابِ دہن سے صرف صدیقِ اکبر ہی فیض یاب نہیں ہوئے بلکہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے لعابِ دہن کی برکات سے دیگر صحابۂ کرام عَلَیْہمُ الرِّضوان نے بھی فیض پایا ہےجیسا کہ
مولیٰ مشکل کُشا،حضرت علی المرتضیٰرَضِیَ اللہُ عَنْہ کے آشوبِ چشم کے لئے یہ لعابِ دہن ”شِفاءُ العَیْن“ بن گیا۔ حضرت رِفاعہ بن رافِع رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی آنکھ میں جنگِ بدر کے دن تِیر لگا اورآنکھ پھُوٹ گئی مگر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے لعابِ دہن سے ایسی شفا حاصل ہوئی کہ درد بھی جاتا رہا اور آنکھ کی روشنی بھی برقرار رہی۔
حضرت ابو قتادہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے چہرے پرتِیر لگا،آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس پر اپنا لعاب ِدہن لگا دیا فوراً ہی خون بند ہو گیا اور پھر زندگی بھر ان کو کبھی تِیر و تلوار کا زخم نہ لگا۔
اے عاشقانِ رسول! ہم تاجدارِرسالت،شہنشاہِ نبوتصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے خصائص و معجزات اور لُعابِ دہن کی برکتوں کے بارے میں سن رہے ہیں۔یوں تو اللہ پاک نے ہر نبی عَلَیْہِ السَّلَام کو عظمت و شان عطافرمائی ہے اور زمانے کے اعتبارسے انہیں مختلف معجزات بھی عطا فرمائے ہیں ۔
اللہ پاک نے اپنے پیارے حبیب مکی مدنی مصطفیٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو جتنے معجزات عطا فرمائے ہیں ان کی حتمی تعداد ابھی تک کوئی بیان نہیں کرسکا۔نویں سِنِ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami