Share this link via
Personality Websites!
474394
9282
کی عادت بنا لیں۔آئیے! شَفاعت کی خیرات مانگتے ہوئے ہم اپنے بارہویں والے آقا و مولیٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم پر یہ دُرُودِ شفاعت پڑھتے ہیں،اللہ پاک ہمیں اپنے حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی شَفاعت سے محروم نہ فرمائے:”اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ‘‘[1]
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت عبّاس رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے روایت ہے کہ آپ نے رسولِ اکرم، نُورِ مجسم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے عرض کی: یارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! مجھے توآپ کی نُبُوَّت کی نشانیوں نے آپ کے دِین میں داخِل ہونے کی دعوت دی تھی، میں نے دیکھا کہ آپ بچپن میں جُھولے میں چاند سے باتیں کرتے اوراپنی اُنگلی سے اس کی جانب اشارہ کرتے تو جس طرف آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اِشارہ فرماتے،چاند اس جانب جھک جاتا۔ حُضُور پُر نُور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: میں چاند سے باتیں کرتا تھا اور چاند مجھ سے باتیں کرتا تھا اور وہ مجھے رونے سے بہلاتا تھا اور جب چاند عرشِ الٰہی کے نیچے سجدہ کرتا، اس وقت میں اُس کی تَسْبِیْح کرنے کی آواز سنا کرتاتھا۔[2]
سلطان کی آمد مرحبا ذیشان کی آمد مرحبا
غیب دان کی آمد مرحبا آقائے عطارؔ کی آمد مرحبا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami