Share this link via
Personality Websites!
474393
9282
جَزا، رَسُولِ خُدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں:اُعْطِیْتُ الشَّفَاعَۃ یعنی مجھے شَفاعت دے دی گئی۔[1]
دُرُودِ پاک پڑھنے والے کے لیے شَفاعت
حدیثِ پا ک میں ہے:جس نے یہ کہا:” اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ‘‘[2] اُس کے لیے میری شَفاعت واجب ہو گئی۔[3] ہم گنہگاروں کی شَفاعت فرمانے والے،اپنے رَبّ سے ہمیں بخشوانے والے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے اِرشاد فرمایا:جس نے مجھ پر 10 مَرتبہ صُبح اور 10 مَرتبہ شام دُرُود ِ پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دِن میری شَفاعت ملے گی۔[4]
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
شَفاعت پانے کا ایک بہترین ذَریعہ
اے عاشقانِ رَسُول!اللہ پاک کے آخری نبی ،مکی مَدَنیصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی شَفاعت پانے کا ایک بہترین ذَریعہ دُرُودِ پا ک کی کثرت بھی ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ نیک بننے کا طریقہ بنام” نیک اعمال“کے رِسالے میں بھی روزانہ کم از کم 313بار دُرُودِ پا ک پڑھنے کی ترغیب موجود ہے، کیا ہی اچھا ہو کہ ہم جس بارہویں والے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا جَشنِ وِلادت منا رہے ہیں ، اُن پر روزانہ کم ازکم 313 بار دُرُودِ پاک پڑھنے
[1]... بخاری،کتاب التیمم،باب التیمم،۱/۱۳۳، حدیث:۳۳۵۔
[2]... اے اللہ!حضرت محمد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم پر رَحمت نازِل فرما اور انہیں قیامت کے روز اپنی بارگاہ میں مُقَرَّب مَقام عطا فرما۔
[3]... معجم کبیر،رویفع بن ثابت الانصاری،۵/۲۵، حدیث:۴۴۸۰۔
[4]... مجمع الزوائد،کتاب الاذکار، باب مایقول اذا اصبح و اذا امسی،۱۰/۱۶۳، حدیث:۱۷۰۲۲۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami