Share this link via
Personality Websites!
474392
9282
ہےکہ وہ قیامت کا حِساب شروع ہونے کا اِنتظار جو سخت جان لیوا ہو گا اُس کے لیے لوگ تمنّائیں کریں گے کہ کاش! جہنم میں پھینک دئیے جاتے اور اِس اِنتظار سے نجات پاتے،اِس مصیبت سے چُھٹکارا کُفّار کو بھی حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے صَدقے سے ملے گا، جس پر پہلے اور بعد میں آنے والےمُوافقین و مخالفین، مؤمنین و کافرین سب حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی تعریف کریں گے، اِسی کا نام ’’مقامِ محمود‘‘ہے۔[1]
مکّی کی آمد مرحبا مَدَنی کی آمد مرحبا
عَرَبی کی آمد مرحبا قَرَشی کی آمد مرحبا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ میلاد!شَفاعت کی اوربھی اَقسام ہیں، مثلاً کتنے ایسے ہوں گے کہ جو بِلاحِساب جنَّت میں داخِل کیے جائیں گے، جن میں چار اَرَب نَوّے کروڑ کی تعداد معلوم ہے، اِس سے بہت زائد اور ہیں،جو اللہپاک و رَسول ِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے عِلم میں ہیں،کئی وہ ہوں گے جن کا حِساب ہو چکا ہے اور مستحقِ جہنم ہو چکے، اُن کو جہنم سے بچائیں گےاور بعضوں کی شَفاعت فرما کر جہنم سے نکالیں گےاور بعضوں کے دَرَجات بلند فرمائیں گے اور بعضوں سے عذاب کم کروائیں گے۔ ہر قسم کی شَفاعت حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے لیے ثابت ہے۔اور ہاں! منصبِ شَفاعت حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکو دیا جا چکا ہے جیسا کہ بخاری شریف کی حدیث نمبر 335 میں شافعِ روزِ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami