Share this link via
Personality Websites!
474194
9274
صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے جیسا مُعَلِّم اور کوئی نہیں ہے، آپ وہ شان والے مُعَلِّم ہیں کہ کم و بیش ایک لاکھ، 24 ہزار انبیائے کرام علیہم ُالسَّلاَم نے بھی آپ سے فیض حاصِل کیا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مُعَلِّمِ کائنات ہیں یعنی تمام مخلوقات کو عِلْم آپ کے صدقے عطا ہوا، آپ کے طُفیل نصیب ہوا اور آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تمام مَخْلُوقات کو عِلْم بتانے والے، عِلْم سکھانے والے ہیں۔ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو مُعَلِّمِ کائنات صِرْف محاورے کے طَور پر نہیں کہا جاتا بلکہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم حقیقتاً مُعَلِّمِ کائنات ہیں۔ ایک روایت سنیئے! ایک مرتبہ ایک قَصَّاب اپنی بکریوں کے باڑے میں پہنچا، دروازہ کھولا اور ذَبح کرنے کے لئے ایک بکری کو پکڑنا ہی چاہتا تھا کہ وہ اس سے چُھوٹ کر بھاگ گئی اور بھاگتے بھاگتے رسولِ رحمت، شفیعِ اُمّت صَلَّی اللہ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی پاک بارگاہ میں حاضِر ہو گئی، قَصّاب (Butcher)بھی پیچھے پیچھے پہنچ گیا، اُس نے بکری کو ٹانگ سے پکڑا اور گھسیٹتے ہوئے لے جانے لگا، اس پر رحمتِ دوجہان، سرورِ کون و مکان صَلَّی اللہ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے پہلے بکری کو فرمایا: اِصْبِرِیْ لِاَمْرِ اللہ یعنی اللہ پاک کے حکم پر صَبْر کرو! پھر شانِ رحمت دکھاتے ہوئے قَصَّاب کو فرمایا: وَ اَنْتَ يَا جَزَّارُ فَسُقْهَا اِلَى الْمَوْتِ سَوْقًا رَفِيقًا اے قَصَّاب! اسے موت کی طرف نرمی کے ساتھ لے کر جاؤ !([1])
سُبْحٰنَ اللہ! یہ میرے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شان ہے۔ یہاں دیکھئے! 2 طرف سے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami